میئر حیدرآباد کاشف علی شورو نے لطیف آباد نمبر 4 میں زیرِ تعمیر 6 ایم جی ڈی واٹر ٹریٹمنٹ فلٹریشن پلانٹ کا دورہ کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ چیف ایگزیکٹو آفیسر حیدرآباد واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن طفیل احمد ابڑو، چیئرمین ٹاؤن میونسپل کارپوریشن قاسم آباد عبدالغفور درس، چیئرمین ٹاؤن میونسپل کارپوریشن میان سرفراز مصطفیٰ بلال شیخ، فیصل عبدالجبار خان، نور محمد تالپور، کنسلٹنٹس اور متعلقہ ایکس ای این بھی موجود تھے۔میئر حیدرآباد نے منصوبے پر جاری کام کا جائزہ لیا اور

متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ کام کی رفتار کو تیز کیا جائے تاکہ پاکستان پیپلز پارٹی سندھ حکومت کے اس اہم منصوبے سے عوام جلد از جلد مستفید ہو سکیں۔






