کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان نے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن(ر)مہراللہ بادینی اور پروجیکٹ ڈائریکٹر کوئٹہ ڈویلپمنٹ پروجیکٹ (کیو ڈی پی) رفیق بلوچ کے ہمراہ کوئٹہ شہر میں جاری مخلتف ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی دورہ کیا۔اس دورے کے دوران پرنس روڈ، امداد چوک، گاہی خان چوک، کسٹم چوک سریاب، گولی مار چوک سبی روڈ، سمنگلی روڈ بورڈ آفس، صفا کوئٹہ ڈمپنگ پوائنٹ سمیت مختلف جاری ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا گیا۔ پی ڈی کیو ڈی پی رفیق بلوچ نے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کو شہر میں جاری تمام منصوبوں پر کام کی پیشرفت اور مسائل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور اب تک پایہ تکمیل تک پہنچنے والے مراحل سے آگاہ کیا۔اس موقع پر کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبوں کو جلد از جلد اور مقررہ وقت میں پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے اور جاری کام کی رفتار میں مزید تیزی لائی جائے تاکہ عوام الناس کی مشکلات میں کمی اور بروقت ان منصوبوں کے ثمرات سے مستفید ہوسکیں۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبے عوام کی سہولت اور شہر کی خوبصورتی کے لیے نہایت اہم ہیں۔لہذا معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔کمشنر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلعی انتظامیہ اور تمام متعلقہ ادارے باہمی تعاون سے ترقیاتی منصوبوں کو وقت مقررہ میں مکمل کریں گے تاکہ کوئٹہ شہر کے مسائل میں کمی اور شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جاسکیں۔اس موقع پر کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے مشرقی بائی پاس پر واقع ویسٹ ڈمپنگ سائٹ کا بھی دورہ کیا۔
Read Next
2 ہفتے ago
*کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ کی زیر صدارت مٹن اور بیف ایسوسی ایشن کا اجلاس*
3 ہفتے ago
کوئٹہ شہر میں ٹریفک کے مسائل کے حل اور رمضان المبارک کے دوران عوام کو سہولت فراہم کرنے کے حوالے سے اہم اجلاس
4 ہفتے ago
*کوئٹہ ماسٹر پلان: شہر کی توسیع اور بنیادی مسائل کے حل کے لیے اہم اجلاس*
فروری 5, 2026
کمشنر کوئٹہ شاہزیب خان کاکڑ کی زیرِ صدارت کوئٹہ واٹر سیکیورٹی اور ریزیلینس ایکشن پلان سے متعلق اہم اجلاس
جنوری 29, 2026
کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ کی زیرِ صدارت اربن پلاننگ اینڈ ڈیزائننگ کمیٹی کا اجلاس
Related Articles
بلوچستان کے معروف اداکار ایوب کھوسو میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کےگڈ وِل ایمبیسیڈر نامزد
دسمبر 27, 2025
ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمٰی کوئٹہ مجیب الرحمن قمبرانی کی کوئٹہ پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو
دسمبر 27, 2025




