*صوبائی وزیر ملک فیصل ایوب کھوکھر نے یونین کونسل 105 اور 106 میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کردیا*

صوبائی وزیر کھیل و لیبر ملک فیصل ایوب کھوکھر نے اعوان ٹاؤن کی یونین کونسل 105 اور 106 میں ترقیاتی منصوبوں کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ان منصوبوں پر مجموعی طور پر 38 کروڑ روپے کی خطیر لاگت آئے گی، جو کہ لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت شروع کیے جا رہے ہیں۔ نئ سیوریج لائن کے ساتھ سڑکوں وغیرہ کی تعمیر و مرمت کی جائے گی۔

ملک فیصل ایوب کھوکھر نے کہا کہ یہ ترقیاتی اسکیمیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی طرف سے عوام کے لیے ایک قیمتی تحفہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ منصوبے حقیقی معنوں میں عوامی خدمت کی عکاسی کرتے ہیں اور مسلم لیگ (ن) کا منشور بھی عوامی خدمت اور خوشحالی پر مبنی ہے۔عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی مسلم لیگ (ن) کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کے ذریعے عوام کو ریلیف دینا ہمارا مشن ہے اور عوامی خدمت کا یہ سفر کامیابی کے ساتھ آگے بڑھتا رہے گا۔ حلقے کی عوام نے صوبائی وزیر بالخصوص وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا علاقے میں ترقیاتی منصوبوں کے آغاز پر شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

Back to top button