وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے صوبائی وزیر فضل حکیم خان کے ہمراہ سوات میں سیلاب متاثرین میں امدادی چیکس تقسیم کیے۔ اس موقع پر سوات سے تعلق رکھنے والے قومی و صوبائی اسمبلی کے اراکین بھی موجود تھے۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کو مشکل کی اس گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ سیلاب سے متاثرہ سرکاری و نجی انفراسٹرکچر کی بحالی کے لیے تفصیلی سروے جلد مکمل کیا جائے تاکہ متاثرہ علاقوں کی بحالی کا عمل تیز کیا جا سکے۔مزید برآں وزیر اعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ معاوضوں کی ادائیگیاں متاثرہ خاندانوں کو فوری طور پر فراہم کی جائیں تاکہ ان کے مسائل میں کمی لائی جا سکے۔






