سندھ پولیس کے اہلکاروں کوگٹکا/ماوا چھوڑنے کے لئے 10 روز کی مہلت،ورنہ کارروائی کی ہدایت

سندھ پولیس میں گٹکا/ماوا کے عادی افسران کی فہرست تیار کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے ۔پولیس اہلکاروں کو گٹکا/ماوا چھوڑنے کے لیے 10 روز کی مہلت دی گئی ہے۔

نشہ ترک نہ کرنے والوں کے خلاف محکمانہ کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔گٹکا/ماوا کے عادی اہلکاروں کی بحالی کے اقدامات کا آغاز کیا جائے گا۔غیر سنجیدگی پر ملازمت سے برخاستگی ممکن ہے، آئی جی سندھ نے سندھ بھر کے اضلاع سے پولیس اہلکاروں کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ہر 15 روز بعد پیش رفت رپورٹ DIGP Establishment کو جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

جواب دیں

Back to top button