پشاور( بلدیات ٹائمز) خیبرپختونخوا کے بلدیاتی اداروں کی مالی حالت بری طرح کمزور ھو گئی ھے اور بلدیاتی ادارے مالی طور پر دیوالیہ ہو چکے ہیں جب کہ بلدیاتی اداروں سے وابستہ ملازمین اور پنشنرز کئی کئی ماہ سے تنخواہوں اور پنشن کا منہ دیکھ رہے ہیں۔ ملازمین اور پنشنرز کے بچے فاکوں کے شکار ہیں اور ان کا کوئی پرسان حال نہیں ھے جب کہ بلدیاتی ادارے کرپشن کےگڑھ بن گئے ہیں۔حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں اور کوئی اعلیٰ حکومتی اہلکار اس طرف توجہ نہیں دے رہا۔جس کی سے دن بدن بلدیاتی ادارے کمزور سے کمزور تر ہوتے جا رہے ہیں۔لگتا اس طرح ہے کہ حکومت جان بوجھ کر بلدیاتی اداروں کو ملی طور پر کمزور سے کمزور تر کر رہی ہے۔حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ بنیادی طور پر ملازمین اور پنشنرز کے بچوں کو بھوک و افلاس کا شکار بنا رہی ہے۔لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کے عہدیداران نے بلدیاتی اداروں میں کرپشن اور بلدیاتی اداروں کی کمزور مالی حالت پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ناقص حکومتی پالیسیوں پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے خیبرپختونخوا حکومت کے اعلیٰ حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ بلدیاتی اداروں میں کرپشن کی زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنا کر اداروں کو کرپشن سے پاک کر کے بلدیاتی اداروں کے فنڈز کو مضبوط بنانے کے لئے اور بلدیاتی ملازمین اور پنشنرز کے بچوں کو فاکوں سے بچانے کے لئے صوبائی سطح پر انڈوومنٹ فنڈ قائم کر کے بلدیاتی ملازمین اور پنشنرز کو بروقت تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی بذریعہ اکاونٹ فور یقینی بنانے کا بندوبست کیا جا کر بلدیاتی ملازمین کو مشکلات سے نکالا جائے۔
Read Next
1 دن ago
خیبرپختونخوا کے صوبائی افسران کے ترقی کیلئے دو سلیکشن بورڈ قائم
2 دن ago
خیبرپختونخوا کےبلدیاتی نمائندوں کیطرف سے حاجی غلام احمد بلور کے اعزاز میں پروقار تقریب منقعد کی جائیگی
2 دن ago
لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کی جدوجہد رنگ لے آئی،اکاونٹ فور کی سمری منظوری کیلئے وزیر اعلیٰ کو ارسال
3 دن ago
یقین دہانی کے باوجود بھی لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کی وزیر اعلیٰ کیساتھ ملاقات نہ ہوسکی،بھرپور احتجاج کیلئے مشاورت تیز
3 دن ago






