لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا کےمطالبہ پر سروس سٹرکچر پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لئے ری نیمنگ کمیٹی کی باقاعدہ میٹنگ طلب

پشاور(بلدیات ٹائمز) لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کے پرزور مطالبہ پر سروس سٹرکچر پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لئے پہلے مرحلے میں ری نیمنگ کمیٹی کی باقاعدہ میٹنگ طلب کر لی گئی ھے۔ تفصیلات کے مطابق نان پی یو جی ایف سٹاف کے سروس سٹرکچر کو عملی جامہ پہنانے کےلئے پہلے مرحلے میں تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشنز پشاور میٹروپولیٹن گورنمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل، ڈائیریکٹرز ایسٹ اینڈ ویسٹ اور متھرا ، شاہ عالم ، بڈ بیر ، چمکنی ، پشہ خرہ، حسن خیل، چارسدہ ، تنگی ، شبقدر ، پبی ، نوشہرہ ، جہانگیرہ ، اپر مہمند ، لوئر مہمند ، بایہ زئی ، جمرود ، باڑہ اور لنڈیکوتل کے تحصیل میونسپل آفیسرز اور تحصیل آفیسرز فنانس کو ھمراہ تمام متعلقہ ریکارڈ میٹنگ میں تاریخ اور وقت مقررہ پر طلب کر لیا گیا ھے جس کے لئے لوکل کونسل بورڈ کی طرف سے باقاعدہ خطوط تحت نمبری AO-IV/LCB/4-1/TMAs General File مجاریہ 15 جولائی 2025 جاری کیا گیا ھے۔مزید برآں لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کے عہدیداران سرپرست اعلیٰ شوکت کیانی ، چئیرمین محبوب اللہ ، صدر حاجی انور کمال خان مروت نے متعلقہ TMAs کے یونین رہنماؤں کو آگاہ کیا ہے کہ وہ اپنی اپنی تحصیل کونسلز کی ضروری پوسٹوں کی ری نیمنگ کے لئے TOF کو ھمراہ ریکارڈ بروقت میٹنگ میں حاضری یقینی بنائیں۔

جواب دیں

Back to top button