وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے پاکستان کی پہلی سینیٹری انجینئرنگ لینڈ فل سائٹ جام ساکرو فیز ٹو کا دورہ کیا۔پارلیمانی سیکریٹری برائے بلدیات قاسم سراج سومرو، ممبر صوبائی اسمبلی امداد پتافی، ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینیجمنٹ بورڈ طارق نظامانی، پی ڈی سویپ عثمان معظم سمیت ترکش کنسلٹینٹ اور چائنیز کنٹریکٹر دیگر افسران بھی موجود تھے۔لینڈ فل سائڈ میں نئے بلاکس کی تعمیر کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔جس میں بتایا گیا کہ 500 ایکڑ پر نئے پانچ بلاکس بنائے جارہے ہیں۔تیرا ارب روپے کی لاگت سے یہ منصوبہ تعمیر کیا جارہا ہے۔روڈز، اسٹروم۔واٹر ڈرین، لیچیٹ ٹینک، وزن کا کانٹا بھی تعمیر کئے جائیں گے۔ایڈمن بلاک، انجینیئرنگ ورکشاپ اور مسجد بھی تعمیر کی جائیں گی۔ہر بلاک کی اونچائی 25 میٹر ہے۔تمام بلاکس کی گنجائش ایک کروڑ تیس لاکھ کیوبک میٹر ہے۔جدید تعمیراتی طریقہ کار کے استعمال سے کچرے کو ری سائکل کیا جاسکے گا۔کچرے سے بجلی بنانا، کاربن بلاکس سمیت دیگر مصنوعات بھی تیار کی جاسکیں گی۔پرانے بلاکس سے بھی کچرا ری سائکل کیا جائے گا۔
Read Next
2 منٹس ago
مون سون کے دوران انسانی جانوں کا تحفظ اور عوام کو بلا تعطل بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے،وزیر اعلٰی سندھ
2 دن ago
*حکومت سندھ اور آغا خان یونیوسٹی میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط*
2 دن ago
نئے بلدیاتی قوانین میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے متعلق متعدد اہم تجاویز شامل ہیں،سید ناصر حسین شاہ
3 دن ago
*خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری کی مینگو ڈپلومیسی فیسٹیول 2026 میں شرکت*
3 دن ago
*وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا جدید تین صوبائی ڈیٹا سینٹر کے قیام کا حکم، جامع منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت*
Related Articles
وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا اجلاس،غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کے لئے 15 روز کی مہلت
3 دن ago
وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کا سندھ ماسٹر پلان اتھارٹی کا دورہ، جدید جی ائی ایس ٹیکنالوجی کی باقاعدہ رونمائی
4 دن ago
سید مراد علی شاہ کی امریکی سرمایہ کاروں کو سندھ میں توانائی، ٹیکنالوجی،انفراسٹرکچر اور سیاحت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت
4 دن ago



