ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر ایل ڈی اے ملکیتی پراپرٹیز کے تحفظ کی خصوصی مہم جاری ہے۔ ایل ڈی اے ٹیموں نے جوہر ٹاؤن آر بلاک میں ایل ڈی اے ملکیتی 55 رہائشی پلاٹوں پر آپریشن کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے چند روز پہلے ان پلاٹوں کو واگزار کرانے کی ہدایت کی تھی۔

آر بلاک جوہر ٹاؤن میں ایل ڈی اے ملکیتی 55 پلاٹوں پر گزشتہ 25 سال سے جھگیاں اور تجاوزات قائم تھی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے پلاٹوں کو مکمل طور پر کلیئر کرکے ایل ڈی اے ملکیتی بورڈ اور فینسنگ لگانے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ہدایت کی کہ پلاٹوں کو مکمل طور پر کلیئر کرکے ایل ڈی اے پلاٹ بینک میں شامل کیا جائے۔آپریشن کی نگرانی ڈائریکٹر ہاؤسنگ سیون معظم رشید نے کی۔آپریشن میں ایل ڈی اے انفورسمنٹ سکواڈ اور پولیس نے حصہ لیا۔






