وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین نے تمام اضلاع کے نمبرداروں سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتظامی اور سیاسی سطح پر نمبرداروں کا ہمیشہ سے اہم کردار رہا ہے۔ پالیسیوں پر عملدرآمد کے لیے بھی نمبرداروں کا تعاون درکار رہتا ہے۔ صوبے کے سیٹلڈ علاقوں میں نمبرداروں کو زیادہ اہمیت نہیں دی گئی، جس کی وجہ سے نمبرداری نظام موثر نہیں رہا اور زمینوں کی بندر بانٹ ہوئی، جس کا فائدہ صرف لینڈ مافیا کو پہنچا۔ اس کے برعکس نان سیٹلڈ علاقوں میں نمبرداری نظام مضبوط اور موثر رہا، جس کا براہِ راست فائدہ ان علاقوں کے عوام کو ہوا۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سیٹلڈ علاقوں میں بھی نمبرداری نظام کو فعال اور مضبوط بنایا جائے گا۔ ویلج ویریفکیشن کمیٹیوں کا قیام دفاتر کے بجائے پبلک اسمبلی میں کرنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔ نمبردار اس کی نگرانی کریں اور علاقے کے بااثر و اچھی شہرت رکھنے والے افراد کو ان کمیٹیوں کا حصہ بنائیں۔ وزیرِ اعلیٰ نے یقین دہانی کرائی کہ نمبرداروں کے جائز مطالبات ترجیحی بنیادوں پر پورے کیے جائیں گے۔ اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی جائے گی کہ وہ نمبرداروں کے دفاتر کے لیے مناسب اقدامات کریں اورانہیں اہمیت دیں۔ علاوہ ازیں، مائننگ رولز (کان کنی کے قوانین) میں بھی ویلج ویریفکیشن کمیٹیوں کو اہم کردار دیا جائے گا تاکہ علاقے اور عوام کے حقوق کا تحفظ ممکن ہو سکے۔اس موقع پر نمبرداروں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی مائننگ کے خلاف وزیرِ اعلیٰ کے احکامات پر ہم انہیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں اور مکمل حمایت کا یقین دلاتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ لینڈ ریفارمز ایکٹ پاکستان پیپلز پارٹی اور وزیرِ اعلیٰ کا تاریخی اقدام ہے، جس سے گلگت بلتستان کے عوام کے حقوق کا تحفظ ہوا اور انہیں ان کی زمینوں کا مالک بنایا گیا۔ ہمیں فخر ہے کہ گلگت بلتستان کی ترقی و بہبود کا وژن رکھنے والے وزیرِ اعلیٰ منتخب ہوئے ہیں۔ ہم آپ کو یقین دلاتے ہیں کہ لینڈ ریفارمز ایکٹ پر عملدرآمد سمیت جو بھی فیصلے آپ گلگت بلتستان کی ترقی کے لیے کریں گے، تمام نمبردار آپ کے ساتھ بلا مشروط اور مکمل تعاون کریں گے۔
Read Next
1 دن ago
گلگت بلتستان کا تعلیمی میدان میں ایک اور شاندار کارنامہ؛ عائشہ احمد شہزاد نے آغا خان ایگزامینیشن بورڈ میں صوبائی سطح پر پہلی پوزیشن حاصل کر لی
2 دن ago
گلگت بلتستان کابینہ کا اجلاس، لوکل گورنمنٹ الیکشن ایکٹ 2014 (ترمیمی) بل کی منظوری، بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ناگزیر ہے،وزیر اعلٰی
3 دن ago
وزیراعلیٰ کی درخواست پر وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان کے لئے 1 لاکھ 50 ہزار میٹرک ٹن گندم اور 22 ارب روپے کی سبسڈی جاری کر دی
4 دن ago
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ضلع دیامر کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فوری امدادی کارروائیوں کی ہدایت
5 دن ago
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین آذر کا آل پارٹیز کانفرنس سے اہم خطاب
Related Articles
وزیر اعلٰی گلگت بلتستان نے آوارہ کتوں کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر کارروائی کرنے کے احکامات جاری کر دیئے
1 ہفتہ ago
براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے سے 3 غیر ملکی کوہ پیما جاں بحق،کئی لاپتا،پاک فوج اور مقامی کوہ پیماؤں کا ریسکیو آپریشن جاری
1 ہفتہ ago
گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے محکمہ صحت کے “ریگولرائزیشن آف سروسز آف نرسز ایکٹ 2025ء” کی منظوری دے دی
1 ہفتہ ago



