محکمہ اطلاعات سندھ کے ڈپٹی ڈائریکٹر سعید میمن جرنلسٹس پروٹیکشن کمیشن کے سیکریٹری مقرر

محکمہ اطلاعات سندھ کے ڈپٹی ڈائریکٹر سعید میمن کو جرنلسٹس پروٹیکشن کمیشن کا سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے

 

سندھ اسمبلی سے سندھ کمیشن فار پروٹیکشن آف جرنلسٹس اینڈ ادر میڈیا پریکٹیشنرز 2021ء سے پاس کیے گئے قانون کے تحت بنائی گئی ہے

 

یہ کمیشن صحافیوں کے تحفظ کے لیے کام کرے گی، صحافیوں کے تحفظ کا یہ ادارہ ملک کے کسی بھی صوبے میں اپنی نوعیت کا یہ پہلا ادارہ ہے

 

محکمہ اطلاعات کی طرف سے آج باقاعدہ نوٹیکفیشن جاری کرکے سعید میمن کو کمیشن کا سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے

سعید میمن ایک چیوننگ اسکالر ہیں اور حال ہی میں انگلینڈ سے پبلک پالیسی میں ماسٹر کی تعلیم حاصل کرکے وطن لوٹے ہیں

اس سے پہلے سعید میمن سندھ حکومت کے مختلف محکموں میں اپنے فرائض سرانجام دے چکے ہیں

جواب دیں

Back to top button