*میئر کراچی نے لانڈھی ٹاؤن میں نو تزئین شدہ کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس کا افتتاح کردیا*

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس لانڈھی کا تزئین وآرائش کے بعد افتتاح کردیا۔ افتتاحی تقریب میں ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد، سٹی کونسل میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر کرم اللہ وقاصی، سٹی کونسل کے دیگر اراکین، منتخب نمائندے اور عوام کی بڑی تعداد بھی موجود تھی، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اس موقع پر منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لانڈھی ٹاؤن میں شہریوں کے لیے جدید اسپورٹس کمپلیکس کا قیام خوش آئند اقدام ہے، اس کمپلیکس کے ذریعے لانڈھی اور ملحقہ علاقوں کے شہریوں بالخصوص نوجوانوں کو کھیلوں کی جدید اور معیاری سہولیات ان کے اپنے علاقے میں دستیاب ہوں گی، انہوں نے کہا کہ کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس میں شہریوں کو مختلف کھیلوں کی جدید سہولیات فراہم کی گئی ہیں جبکہ کمپلیکس میں سوئمنگ پول کی سہولت بھی شہریوں کو دستیاب ہوگی۔ نوجوانوں کے لیے مارشل آرٹس کی تربیت سمیت مختلف کھیلوں کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بہتر انداز میں اجاگر کرسکیں۔ میئر کراچی نے کہا کہ اسپورٹس کمپلیکس میں مختلف ان ڈور اور آؤٹ ڈور کھیلوں کی سہولیات دستیاب جس سے لانڈھی کے نوجوانوں کو کھیلوں کے لیے بہتر اور معیاری ماحول میسر آئے گا، علاوہ ازیں بچوں اور نوجوانوں کے لیے کھیلوں کی سرگرمیوں اور مثبت تفریح کے مواقع بھی یہاں مہیا کئے گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ اسپورٹس کمپلیکس میں کھلاڑیوں کی تربیت اور ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے سازگار ماحول موجود ہے۔ کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کے لیے یہ اسپورٹس کمپلیکس اہم کردار ادا کرے گا، انہوں نے کہا کہ لانڈھی کے شہریوں کو صحت مند تفریح اور کھیلوں کی سرگرمیوں کے لیے جدید سہولیات ایک ہی جگہ میسر ہوں گی، کھیلوں کی سہولیات کی فراہمی سے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں اجاگر کرنے اور کھیلوں کے میدان میں آگے بڑھنے کے مزید مواقع ملیں گے۔ میئر کراچی نے کہا کہ نوجوان نسل کو کھیلوں کے میدانوں سے جوڑنا صحت مند معاشرے کے لیے ضروری ہے۔ کھیل نہ صرف جسمانی صحت کے لیے اہم ہیں بلکہ نوجوانوں کو مثبت میں نظم و ضبط، ٹیم ورک اور مقابلے کا جذبہ پیدا کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کے ایم سی کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں کھیلوں کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنایا جا رہا ہے، شہریوں کو معیاری کھیلوں کی سہولیات ان کے اپنے علاقوں میں فراہم کرنا کے ایم سی کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں کھیلوں کی سہولیات کی فراہمی اور اسپورٹس انفراسٹرکچر کی بہتری کے اقدامات جاری ہیں۔ لانڈھی اسپورٹس کمپلیکس، انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام کے لیے عوامی مقامات کے دروازے کھولنے ہوں گے، عام، غریب اور متوسط طبقے کے شہریوں کو بھی تفریح اور عوامی مقامات تک رسائی حاصل ہونی چاہیے، ہر شخص بڑے ریسٹورنٹ یا کلب جانے کی استطاعت نہیں رکھتا، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ہمارا مقصد کراچی کے عام شہری کو وہ سہولیات اور مواقع فراہم کرنا ہے جو صرف مخصوص طبقے تک محدود نہ ہوں۔ عام آدمی، غریب اور متوسط طبقے کے شہری بھی شہر کے عوامی مقامات سے استفادہ کرنے کا حق رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں کراچی کے لوگوں کے لیے دروازے کھولنے کی ضرورت ہے تاکہ شہر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے شہری ان سہولیات سے فائدہ اٹھا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ لاندھی، شاہ فیصل، کورنگی اور ملیر سمیت مختلف علاقوں کے عوام کو بھی تفریحی اور عوامی سہولیات تک رسائی ملنی چاہیے۔میئر کراچی نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی شہر کی تقریباً 155 نئی سڑکوں پر کام شروع کر رہی ہے جن میں سے 26 سڑکوں پر کام شروع کر دیا گیا ہے اور مزید سڑکوں پر ٹینڈرنگ کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے، اس کام کے لیے میں شکر گزار ہوں وزیراعلیٰ سندھ اور وزیر بلدیات سندھ کا جنہوں نے خصوصی تعاون کیا. انہوں نے کہا کہ نوجوانوں اور خواتین کو بھی یکساں مواقع فراہم کرنا ضروری ہے۔ عوامی مقامات کو اس انداز میں فعال بنایا جائے کہ لڑکے اور لڑکیاں، خاندان اور عام شہری ایک محفوظ اور بہتر ماحول میں ان سہولیات سے استفادہ کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات کا مقصد صرف ایک سرگرمی کا انعقاد نہیں بلکہ شہر کے عوام کو ایک بہتر، مثبت اور صحت مند ماحول فراہم کرنا ہے۔ کراچی کے شہریوں کو تفریح، کھیل اور مثبت سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنا بھی شہری حکومت کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کا اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع فراہم کرنا اور انہیں آگے بڑھنے کے لیے پلیٹ فارم مہیا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ میئر کراچی نے کہا کہ کراچی ایک بڑا اور متنوع شہر ہے جہاں مختلف طبقات اور علاقوں سے تعلق رکھنے والے لوگ آباد ہیں۔ ضروری ہے کہ شہری سہولیات اور عوامی مقامات تک رسائی ہر طبقے کے لیے ممکن بنائی جائے تاکہ شہریوں میں احساسِ محرومی ختم ہو اور ان میں اپنے شہر سے وابستگی کا احساس مزید مضبوط ہو۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام کے لیے عوامی مقامات کو مزید فعال اور قابلِ استعمال بنانے کے ساتھ ساتھ نوجوانوں، خواتین اور خاندانوں کے لیے مثبت سرگرمیوں کے مواقع پیدا کیے جائیں گے۔ میئر کراچی نے کہا کہ شہری حکومت عوامی فلاح اور شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی اور کراچی کے عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات ان کی دہلیز تک پہنچانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔

جواب دیں

Back to top button