خاتون اول اور رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری نےوزیرِ صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو،وزیر بلدیات سندھ سعید غنی اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے ہمراہ اعظم بستی، کراچی میں واقع سندھ انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ اینڈ نیونیٹولوجی (SICHN) کا دورہ کیا ۔ جہاں روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں مریضوں کا علاج ہوتا ہے، یہاں OPD، ICU اور NICU کی سہولیات دستیاب ہیں۔یہ مرکز ایکسرے، سی ٹی اسکین، وینٹی لیٹرز اور دیگر اہم مشینری سے مکمل طور پر لیس ہے۔یہ 200 بستروں پر مشتمل اسپتال گزشتہ 3 سالوں سے فعال ہے۔

اب تک یہاں 296,588 مریضوں کا مفت علاج کیا جا چکا ہے، یہاں نوزائیدہ، بچوں اور ماؤں کو معیاری طبی نگہداشت فراہم کی جا رہی ہے۔یہ اسپتال مکمل طور پر جدید سہولیات سے آراستہ ہے جن میں شامل ہیں۔•28 بستروں پر مشتمل پی آئی سی یو، 52 بستروں والا این آئی سی یو، اور 54 بستروں کا جنرل پیڈیاٹرک وارڈ،26 ہائی فلو وینٹیلیٹر یونٹس، 20 فوٹو تھراپی لائٹس، 21 وینٹیلیٹرز اور انکوبیٹرز،جدید تشخیصی سہولیات بشمول MRI اور CT اسکین،اس کے ساتھ ساتھ، خوشی ہوئی کہ اسپتال میں ایک مخصوص Early Childhood Development Centre (ECD) بھی قائم ہے،جہاں بچوں کی ذہنی، سماجی اور جسمانی نشوونما کے لیے معاون پروگرامز فراہم کیے جا رہے ہیں۔






