کراچی کے لئے4 سے26 کروڑ گیلن پانی چاہیے تو ایم کیو ایم کا میئر لانا ہو گا،گورنر سندھ کامران ٹیسوری

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم والوں کو تقریبات میں صاحب کہا جاتا ہے، ایم کیو ایم والے جب صاحب سے بھائی بن جائیں گے تو کراچی کے حالات ٹھیک ہو جائیں گے۔ایکسپو سینٹر میں مائی کراچی فیسٹیول سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ سوچ رہا ہوں کہ ایم کیو ایم تبدیل کیسے ہو گئی، جب یہ دوبارہ بھائی بنیں گے تو سب کچھ بہتر ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کے 4 سے26 کروڑ گیلن پانی چاہیے تو ایم کیو ایم کا میئر لانا ہو گا، کراچی کا مقدمہ لڑنے کی نہیں فیصلےکی ضرورت ہے، کراچی کا مقدمہ تو کئی سال سے لڑا جا رہا ہے۔

جواب دیں

Back to top button