میئر حیدرآباد کاشف خان شورو اور ٹاؤن چیئرمین میاں سرفراز، مصطفیٰ بلال شیخ نے پریس کلب حیدرآباد میں منعقدہ محفلِ میلاد میں خصوصی شرکت کی۔ اس بابرکت محفل میں ڈپٹی کمشنر حیدرآباد دین العابدین میمن، کمشنر حیدرآباد ڈویژن فیاض احمد عباسی، فیصل عبدالجبار خان، فرید قریشی، تاجر برادری کے رہنما، وکلاء، صحافی برادری اور دیگر معزز اسٹیک ہولڈرز نے بھی بھرپور شرکت کی۔تقریب میں نعتیہ کلام اور درود و سلام کی پرنور فضاؤں نے دلوں کو معطر کیا۔ ٹاؤن چیئرمین مصطفیٰ بلال شیخ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ماہِ ربیع الاول ہمیں اتحاد، اخوت اور خدمتِ خلق کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی محافل شہر کے امن اور بھائی چارے کو مزید فروغ دیتی ہیں۔

میئر حیدرآباد کاشف خان شورو نے بھی محفل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میلادالنبی ﷺ کا پیغام پوری انسانیت کے لیے ہدایت و روشنی ہے، ہمیں اپنی انفرادی و اجتماعی زندگی کو اسوۂ رسول ﷺ کے مطابق گزارنے کی ضرورت ہے۔






