حکومت پنجاب نے 15 افسران کے تقررو تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔راشد ارشادڈائریکٹر جنرل، بہاولپور ڈویلپمنٹ اتھارٹی تبدیل کر کے ڈائریکٹر جنرل، ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی تعینات کر دیا گیا ہے سپیشل سیکرٹری، ہاؤسنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ، جنوبی پنجاب کے عہدے کا اضافی چارج بھی دیا گیا ہے۔مسرت جبین کمشنر، بہاولپور ڈویژن کو ڈائریکٹر جنرل، بہاولپور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے عہدے کا اضافی چارج بھی سونپا گیا ہے۔عبدالرؤف کی خدمات بورڈ آف ریونیو کے سپرد کر دی گئی ہیں۔ آصف رؤف خان آفیسر آن سپیشل ڈیوٹی، سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ، حکومت پنجاب کو مزید ایڈجسٹمنٹ کے لیے فوری طور پر بورڈ آف ریونیو، پنجاب کے اختیار میں رکھا گیا ہے۔
تسنیم علی ڈپٹی سیکرٹری، محکمہ داخلہ، حکومت پنجاب کو فوری طور پر تبدیل کیا گیا ہے انھیں خالی آسامی پر ڈائریکٹر (سول ڈیفنس) پنجاب کے طور پر تعینات کیا گیا ہے اپنی ذمہ داریوں کے علاوہ محکمہ داخلہ کے ڈپٹی سیکرٹری کے عہدے کا اضافی چارج بھی ان کے پاس رہے گا۔منور حسین آفیسر آن سپیشل ڈیوٹی، سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ، حکومت پنجاب کو بطور ڈائریکٹر (ایڈمن)، پنجاب پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (PPRA) تعینات کیا گیا ہے۔عبد الحفیظ جو اس وقت پنجاب ریونیو اتھارٹی (PRA) کے اختیار میں ہیں کو فوری طور پر تبدیل کر دیا گیا ہے اور مزید احکامات کے لیے محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن، حکومت پنجاب کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
آصف محمود آفیسر آن سپیشل ڈیوٹی، سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ، حکومت پنجاب کو مزید ایڈجسٹمنٹ کے لیے فوری طور پر، ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر، پنجاب ریونیو اتھارٹی (PRA) کے اختیار میں رکھا گیا ہے۔ آبگینے خان کو پنجاب فوڈ اتھارٹی سے ڈپٹی کمشنر، PRA کے طور پر مزید ایڈجسٹمنٹ کے لیے پنجاب ریونیو اتھارٹی (PRA) کے اختیار میں رکھا گیا ہے۔تقرری کے منتظر عدنان انجم راجہ کو پنجاب فوڈ اتھارٹی (PFA) ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر، ڈائریکٹر (نارتھ)، PFA کے طور پر مزید ایڈجسٹمنٹ کے لئے ٹرانسفر کیا گیا ہے ۔ محمد اسد سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ، حکومت پنجاب میں پوسٹنگ کے منتظر، ڈپٹی سیکرٹری، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، جنوبی پنجاب خالی آسامی پر تعینات کیا گیا ہے۔ نعیم افضل ڈپٹی سیکرٹری (IPC)، S&GAD کے I&C ونگ، حکومت پنجاب کو فوری طور پر تبدیل کر دیا گیا ہے اور ان کی خدمات کو ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (PHA) لاہور کے سپرد کر دیا گیا ہے تاکہ ڈائریکٹر کے طور پر مزید ایڈجسٹمنٹ کی جا سکے۔ محمد عثمان اکرم ڈائریکٹر (پروگرام)، چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو، پنجاب، لاہور کو فوری طور پر تبدیل کر کے ڈپٹی سیکرٹری (IPC)، S&GAD، حکومت پنجاب کے I&C ونگ، نعیم افضل کی جگہ تعینات کیا گیا ہے۔






