پنجاب میونسپل ڈویلپمنٹ فنڈ کمپنی (پی ایم ڈی ایف سی) میں ایک آوٹ ریچ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد سیور پائپس کی ہائی ڈینسٹی پولی ایتھیلین (ایچ ڈی پی ای) لائننگ کے حوالے سے فرمز کی استعداد کار اور پیداواری صلاحیت کا جائزہ لینا تھا۔ یہ اقدام چیف منسٹر پنجاب سٹیز ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت سیوریج اور واٹر سپلائی منصوبوں کے پروگرام کے تحت ایک اہم قدم ہے۔میٹنگ میں پانچ کمپنیوں کے نمائندوں نے اپنی پروفائلز اور ٹیکنیکل مہارت پر تفصیلی بریفنگ دیں۔کمپنیز نے اپنی پیداواری صلاحیت اور پائپس کے میٹریل اور ٹیکنیکل تفصیلات کے بارے میں آگاہ کیا۔بریگیڈئیر (ریٹائرڈ) اسد محمود، پراجیکٹ ڈائریکٹر پنجاب سٹیز ڈویلپمنٹ پروگرام نے منصوبے کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا پہلے مرحلے میں پنجاب کے 52 شہروں میں سیوریج پائپوں کی ایچ ڈی پی ای لائننگ کی جائے گی۔ چیف منسٹر پنجاب سٹیز ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت متعارف کردہ اس جدید ٹیکنالوجی سے سیور پائپوں کی مدت تیس سال سے بڑھ کر سو سال ہو جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ تیس انچ قطر اور اس سے زائد کے تمام پائپس میں ایچ ڈی پی ای لائننگ کی جائے گی، اور پہلے مرحلے میں تقریباً 450 کلومیٹر طویل کنکریٹ پائپس کی لائننگ کی جائے گی۔بریگیڈئیر (ریٹائرڈ) اسد محمود کا مزید کہنا تھاکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف شہریوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے واٹر اینڈ سینی ٹیشن سہولیات پر خصوصی توجہ دے رہی ہیں۔ وزیر اعلیٰ کی ہدایات کے مطابق ہماری ترجیح معیار پر سمجھوتہ کیے بغیر بروقت تکمیل ہے۔سید زاہد عزیز، منیجنگ ڈائریکٹر پی ایم ڈی ایف سی نے منصوبے کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا: ”کمپنیوں کی دلچسپی اور مقررہ وقت میں پیداوار شروع کرنے کی تیاری خوش آئند ہے۔ ایچ ڈی پی ای لائننگ سے زیر زمین پانی کے تحفظ اور ماحولیاتی استحکام میں بھی مدد ملے گی، جس سے پرانی لائنوں میں ہونے والے لیکس اور آلودگی کے خطرات کم ہوں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پائیدار اور ماحول دوست پائپس کی تنصیب سے سیوریج منصوبوں کی مدت میں اضافہ ہو گا جس سے شہریوں کو معیاری سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ اربوں روپے کی بچت بھی ہو گی،جبکہ سیوریج سے پیدا ہونے والی بیماریوں میں بھی کمی ہو گی۔میٹنگ میں ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ سے ایڈیشنل سیکرٹری عمر فاروق، چیف انجینئر قیصر رضا، ڈی پی ڈی، پنجاب سٹیز ڈویلپمنٹ پروگرام طاہر سرویا، جی ایم انجینئرنگ پی ایم ڈی ایف سی عدنان نثار خان، اور جی ایم آئی ڈی، محمود مسعود تمنا بھی شریک ہوئے۔
Read Next
6 دن ago
*چیئرمین پی ایم ڈی ایف سی عماد افتخار ملک اورپراجیکٹ ڈائریکٹر اسد محمود کا شینڈونگ ہائی یو انڈسٹری گروپ کمپنی لمیٹڈ کا دورہ*
دسمبر 13, 2025
پنجاب میونسپل ڈویلپمنٹ فنڈ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی نئی تشکیل شدہ سٹریٹجک پلاننگ کمیٹی کا پہلا اجلاس
نومبر 29, 2025
پنجاب انکلوسیو سٹیز پروگرام اور پنجاب سٹیز پروگرام کی 20 میونسپل کمیٹیوں کی تربیت کا مرحلہ کامیابی سے مکمل
نومبر 28, 2025
Pakistan’s First-Ever Floating Wetlands Project for Treating Flowing Wastewater Successfully Completed
نومبر 28, 2025
پاکستان میں بہتے گندے پانی کے نالے کی فلوٹنگ ویٹ لینڈز کے ذریعے صفائی کا اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ کامیابی سے مکمل
Related Articles
*Guided by CM Punjab’s Vision, EIB Trusts PMDFC for USD 100 Million in Punjab’s WatSan Sector*
نومبر 24, 2025
World Bank Senior Urban Specialist Rumana Haque Visits Punjab Municipal Development Fund Company
نومبر 24, 2025
ورلڈ بینک کی سینئر اربن اسپیشلسٹ رومانہ حق کا پنجاب میونسپل ڈویلپمنٹ فنڈ کمپنی کا دورہ،سید زاہد عزیز کی بریفنگ
نومبر 24, 2025



