عیدالفطر پر بہترین صفائی انتظامات کیلئے 15ہزار ورکرز، 1400سے زائد گاڑیاں تینوں شفٹوں میں تعینات ہیں۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین

عید الفطر کے موقع پر لاہور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی جانب سےشہر بھر میں صفائی کے بہترین انتظامات کیے جا رہے ہیں۔عید صفائی پلان کے تحت خصوصی اقدامات کرتے ہوئےسی ای او بابر صاحب دین کی ہدایت پر عملے کی چھٹیاں منسوخ کر نے کا نوٹیفیکیشن جاری کیاگیا۔ چاند رات پر شہر میں صفائی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیےایل ڈبلیو ایم سی کے صفائی ورکرز اور افسران فیلڈ میں متحرک رہے۔

اتوار کے روز تینوں شفٹوں میں صفائی آپریشن جاری رہا ۔کمرشل مارکیٹس اور عوامی رش کے مقامات پر تعینات اضافی عملے نے زیرو ویسٹ ایکٹویٹی کی اورصفائی انتظامات یقینی بنائے جبکہ گھروں کو واپس جانےوالے مسافروں کے لیے بھی بس اسٹینڈ اورلاری اڈوں پر مینوئل سوئیپنگ کر کے زیرو ویسٹ کیا گیا ۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کا عید صفائی آپریشن کے حوالے سے کہنا ہے کہ *عیدالفطر پر بہترین صفائی انتظامات کے لیے عملدرآمد جاری ہے۔ایل ڈبلیو ایم سی کے 15ہزار ورکرز،1400 سے زائد آپریشنل گاڑیاں تینوں شفٹوں میں صفائی پر مامور ہیں۔عید گاہوں، جامع مساجد، اور قبرستان جانے والے راستوں پر صفائی ستھرائی کاعمل مکمل کیا جا رہا ہے۔1500 جامع مساجد، 268 قبرستانوں اور 197 کمرشل مارکیٹس میں صفائی ستھرائی یقینی بنا رہے ہیں۔عید صفائی آپریشن کی ڈیجیٹل نگرانی کیلئے کنٹرول روم قائم ہے۔صفائی سے متعلق شکایات و تجاویز کیلئے شہری ہیلپ لائن 1139 پر رابطہ کر کے اپنی شکایت کا فوری ازالہ کروا سکتے ہیں۔

جواب دیں

Back to top button