وزیر محنت و افرادی قوت و سماجی تحفظ سندھ سعید غنی کو چارج سنبھالنے کے بعد محکمانہ بریفنگ،ملاقاتیں

وزیر محنت و افرادی قوت و سماجی تحفظ سندھ سعید غنی نے پیر کے روز وزارت سماجی تحفظ کا چارج سنبھالنے کے بعد ان کے مرکزی دفتر میں محکمہ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ لی۔اس موقع پر حارث گذدر نے اجلاس میں خصوصی طور پر شرکت کی۔ جبکہ سیکرٹری مزمل ہالیپوٹہ اور سی ای او سمیع اللہ شیخ نے اتھارٹی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

وزیر محنت و افرادی قوت سندھ سعید غنی نے پیر کے روز متحدہ عرب امارات کے کراچی میں متعین قونصل جنرل ڈاکٹر بخیت عتیق الرمیتی سے قونصلیٹ جنرل کراچی میں ملاقات کی۔قونصل جنرل متحدہ عرب امارات ڈاکٹر بخیت عتیق نے صوبائی وزیر کو قونصلیٹ میں ویزا پروسیس سمیت دیگر شعبوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔

جواب دیں

Back to top button