میئر کراچی کے ترجمان برائے سیاسی امور کرم اللہ وقاصی نے کہا ہے کہ سٹی کونسل میں قائد حزب اختلاف سیف الدین ایڈوکیٹ کراچی میں تیزی سے جاری ترقیاتی کاموں کے حقائق کو توڑ مڑور کر پیش کررہے ہیں جو میڈیا کے ذریعے شہریوں میں غلط فہمی پھیلانے کی ایک ناکام کوشش ہے، اپنے ایک بیان میں سٹی کونسل میں پارلیمانی لیڈر اور میئر کراچی کے ترجمان نے کہا کہ سیف ایدین ایڈوکیٹ میئر کراچی بیرسٹر مرتضٰی وہاب پر ذاتی تنقید کے بجائے اس شہر کی بہتری، ترقی اور بھلائی کے لیے ایک تعمیری اور مثبت کردار ادا کریں تاکہ اس شہر میں کام کرنے کی فضاء مزید بہتر ہو، انہوں نے کہا کہ سید سیف الدین ایڈوکیٹ کی ایمپریس مارکیٹ کے تعمیراتی کاموں پر تنقید بے جا ہے اور اسے صرف پتھر کا کام قرار دینا ان کے ذہنی دباؤ کی عکاسی کرتا ہے، انہوں نے کہا کہ ایمپریس مارکیٹ کی تزئین وآرائش کی جارہی ہے پیور اور دیگر کام کئے جارہے ہیں اور کراچی کے ایک ورثے کو بحال کیا جارہا ہے،انہوں نے کہا کہ پتھر کاکام کہہ کر دیگر کاموں کو بیان نہ کرنا تخریبی سیاست کا شاخصانہ ہے اگر جماعت اسلامی سے وابستہ لوگ اس شہر کے اتنے ہی خیر خواہ تھے تو جماعت کے تین دفعہ میئرز بننے کے باوجود ایمپریس مارکیٹ سمیت دیگر تاریخی عمارات کیوں توجہ نہیں دی گئی، میئر کراچی نے تاریخی ورثے کو بحال کرنے کا عزم کیا ہے اور اب تک خالق دینا ہال، ڈینسو ہال، فریئر ہال سمیت دیگر عمارتوں کی تزئین و آرائش کی جاچکی ہے جبکہ محمد علی ہوتی مارکیٹ، کے ایم سی بلڈنگ،اور ایمپریس مارکیٹ کی بحالی کاکام جاری ہے، انہوں نے کہا کہ یہ عمارتیں آپ لوگوں کی عدم توجہ کی وجہ سے ہی ذبوں حالی کا شکار تھی، کرم اللہ وقاصی نے کہا کہ میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب بلاول بھٹو زرداری کے وژن کے مطابق کام کررہے ہیں اور کراچی کے عوام کے ورثے کی حفاظت سمیت کراچی کے انفرا سٹرکچر، سڑکوں، پلوں، فلائی اوورز، صاف پانی کی سپلائی، صفائی ستھرائی اور کراچی کو روشنیوں کا شہر بنانے کے لیے پر عز م ہیں اور شہر کے ہر حصے میں بلا امتیاز و تفریق کام جاری رکھے ہوئے ہیں جو جماعت اسلامی کے وژن کے پیروکاروں کو برداشت نہیں ہورہا ہے، انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کا ہمیشہ وطیرہ رہا ہے کہ وہ تنقید برائے تنقید پر عمل کرتے ہیں، اور شہر کی ترقی انہیں ہضم نہیں ہوتی انہوں نے کہا کہ میڈیا میں آنے کے شوق میں آپ تخریبی تنقید کرتے رہیں لیکن میئر کراچی شہر اور شہریوں کی شب و روز خدمت کرتے رہیں گے، انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے پاس کراچی کے 9 ٹاؤنز ہیں، ان میں فنڈز جمع ہوئے تھے وہ فنڈز چیئرمینوں نے چھپائے ہوئے تھے جب میئر کراچی نے ان فنڈز کی بات کی تو اب ان سے کام شروع کرایا گیا ہے، یہ میئر کراچی اور پاکستان پیپلز پارٹی کی ہی کامیابی ہے انہوں نے کہا کہ ہم ہر تنقید کا جواب دیں گے اور شہریوں کے ایک ایک پائی کے جواب دہ ہیں، انہوں نے کہا یہ شہر اب پاکستان پیپلز پارٹی کا شہر ہے یہ بات بھی جماعت اسلامی کو برداشت نہیں ہورہی ہے۔
Read Next
12 گھنٹے ago
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے عزیز آباد میں لال قلعہ پارک سمیت پانچ پارکس کا افتتاح کردیا۔
1 دن ago
کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن اور چینی کمپنی کے درمیان تکنیکی تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط
3 دن ago
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی پانی کی فراہمی اور بلدیاتی اصلاحات پر جامع پریس کانفرنس
6 دن ago
بلدیہ عظمیٰ کراچی شہر بھر میں 418 سڑکوں کو 14 ارب روپے کی لاگت سے دوبارہ تعمیر کریگی
1 ہفتہ ago






