محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبرپختونخوا میں اہم پیش رفت، ڈیجیٹل ڈیٹا مینجمنٹ کو لازمی قرار دے دیا گیا

محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم میں اہم پیش رفت — معاونِ خصوصی برائے تعلیم محمد عاصم خان کی ہدایت پر ڈیجیٹل ڈیٹا مینجمنٹ کو لازمی قرار دے دیا گیا۔ دستی یا کاغذی طریقے سے ڈیٹا جمع کرنے اور رپورٹنگ پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے، جبکہ تمام اعداد و شمار اب انٹیگریٹڈ ایجوکیشن مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم (IEMIS) کے ذریعے تیار اور جمع کیے جائیں گے تاکہ نظام کو مؤثر اور شفاف بنایا جا سکے۔یہ فیصلہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے وژن کے مطابق ڈیجیٹل گورننس کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ اس اقدام سے محکمہ تعلیم میں شفافیت، نظم و ضبط اور درست اعداد و شمار کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

جواب دیں

Back to top button