وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی خصوصی ہدایت پر دستک نمائندوں کی رجسٹریشن شروع ہوگئی ہے۔عوام کی آسانی کے اس احسن اقدام سے پنجاب بھر میں لاکھوں نوجوانوں کے لئے باعزت روزگار کے مواقع پیدا ہونگے۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ مریم کی دستک پروگرام کا دائرہ کار بتدریج تمام اضلاع تک بڑھائیں گے۔مریم کی دستک پروگرام کی سروسز 10 سے بتدریج بڑھا کر 65 تک کرنے پر کام شروع ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو دفاتر کے چکر کاٹنے کی بجائے گھر بیٹھے بٹھائے تمام سروسز میسر ہونگی۔دستک پروگرام سے نہ صرف سروسز گھر بیٹھے ملیں گی بلکہ کرپشن اور استحصال کا خاتمہ ہوگا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ پنجاب ڈیجیٹلائزیشن کے انقلابی دور میں داخل ہو چکا ہے، مزید مثبت اور نہایت مفید تبدیلیاں لائیں گے۔انفارمیشن ٹیکنالوجی اور آرٹیفشل انٹیلی جنس سے عوام کی زندگیوں میں بھر پور آسانیاں لارے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاکھوں نوجوان نمائندے مریم کی دستک پروگرام میں سہولت کار کی خدمات سرانجام دیں گے۔دستک سروسز کی فراہمی سے نوجوان با عزت طریقے سے روزانہ ہزاروں روپے کما سکیں گے۔دستک نمائندوں کی اہلیت کے لیے اصل شناختی کارڈ، کم از کم عمر 18 سال، کم از کم تعلیم انٹرمیڈیٹ اور موبائل فون بمعہ انٹرنیٹ ضروری ہے۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ دستک نمائندوں کی اہلیت کے لیے متعلقہ پولیس سٹیشن سے کلیرنس سرٹیفکیٹ، ذاتی موٹر سائیکل اور لائسنس کا ہونا لازم ہوگا۔میرٹ پر آنے والے دستک نمائندوں کو ٹریننگ بھی دی جائے گی۔
Read Next
5 گھنٹے ago
بیورو کریسی تقرروتبادلے، 46 افسران تبدیل،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز تعینات
16 گھنٹے ago
CM Maryam Nawaz Meets JICA President Dr Akihiko Tanaka; Agrees to Expand Cooperation in Public Welfare Sectors
17 گھنٹے ago
پنجاب حکومت نےضلعی انتظامیہ کے نئے تنظیمی ڈھانچے سے بلدیاتی اداروں کے تمام اختیارات سلب کر لئے،صوبہ کی تاریخ کےکمزور ترین لوکل گورنمنٹ سسٹم پر خصوصی رپورٹ
2 دن ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے خوشاب کے ارکان صوبائی اسمبلی آصف ملک اور ظفر عباس خان کی ملاقات
2 دن ago
پنجاب بیوروکریسی تقرروتبادلے،عمران ممتاز ایڈیشنل سیکرٹری خزانہ تعینات، کاشف جلیل نے دوبارہ ایم سی ایل کو دبوچ لیا،اے ڈی سی انفورسمنٹ،ایڈمنسٹریٹر لاری اڈہ سمیت کئی عہدوں کا چارج
Related Articles
پنجاب کے تمام اضلاع میں تعینات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) اور (فنانس اینڈ پلاننگ) عہدوں کا نام تبدیل،نوٹیفکیشن جاری
2 دن ago
*وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پانچ دن کے اندر اندر صوبے بھر میں صاف پانی کی فراہمی کا فول پروف پلان طلب کر لیا۔*
6 دن ago



