وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ستھرا پنجاب کے بعد اب ہر گھر تک پینے کے صاف پانی پہنچانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پانچ دن کے اندر اندر صوبے بھر میں صاف پانی کی فراہمی کا فول پروف پلان طلب کر لیا۔ ستھرا پنجاب کی طرح صاف پانی اتھارٹی پنجاب کو ری سٹکچر کر کے جدید خطوط پر اپ گریڈ کیا جائیگا۔ پنجاب صاف پانی اتھارٹی کو تکنیکی اور انتظامی لحاظ سے مکمل بااختیار بنایا جائے گا۔ صاف پانی اتھارٹی کو جدید ٹیکنالوجی، ہیومن ریسورس اور ٹرانسپورٹ فراہم کی جائے گی۔ علاقائی ضرورت کے مطابق آر او پلانٹس اور جدید ٹیکنالوجی کے فلٹریشن نصب کیے جائیں گے۔ صوبے میں فلٹریشن پلانٹس اور آر او پلانٹس پر پلانٹ آئی ڈی، آپریٹر کا نام، فون نمبر اور اوقات کار درج کیے جائیں گے۔ اجلاس میں پنجاب بھر میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے انٹرنیشنل کنسلٹینسی کی خدمات حاصل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ صاف پانی کی فراہمی کے لیے جدید ترین جاپانی اور چینی ٹیکنالوجی متعارف کروائی جائے گی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب بھر میں شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے اقدامات تیز کرنے کرنے کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت پنجاب صاف پانی اتھارٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر بریفنگ میں بتایا گیا کہ دور دراز علاقوں کے لیے موبائل بوٹلنگ پلانٹس کے ذریعے صاف پانی کی فراہمی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ریموٹ ایریاز میں فعال بوٹلنگ پلانٹس سے روزانہ 2,400 سے زائد خاندان مستفید ہو رہے ہیں۔ صاف پانی اتھارٹی کے تمام ٹرکوں اور پلانٹس کی مانیٹرنگ ہوگی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے تمام 5,734 واٹر فلٹریشن پلانٹس کی مرمت اور نگہداشت یقینی بنانے کا حکم دیا اور حسب ضرورت مزید پلانٹس لگانے کی بھی ہدایت کی۔ پنجاب صاف پانی اتھارٹی کا دائرہ کار صوبے کے تمام اضلاع اور تحصیلوں تک پھیلایا جائے گا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ ستھرا پنجاب کی طرز پر پنجاب صاف پانی اتھارٹی کو فعال اور منظم بنایا جائے گا۔ صاف پانی منصوبہ میرے دل کے بے حد قریب ہے،سستی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ترقیاتی منصوبوں کیساتھ ساتھ شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی سب سے اہم ترجیح ہے۔
Read Next
5 گھنٹے ago
پنجاب کے متعدد صوبائی سیکرٹریز تبدیل،زید بن مقصود سیکرٹری بلدیات،شکیل احمد میاں سیکرٹری زراعت تعینات
1 دن ago
*Punjab setting benchmarks in governance and progress, says CM Punjab*
1 دن ago
Punjab launches 77 electric buses on 17 routes across seven more districts
1 دن ago
پنجاب بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے،احمد عثمان جاوید ایم ڈی پی ایچ اے لاہور،مجاہد عباس ڈپٹی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ تعینات
2 دن ago
پنجاب،متعدد صوبائی سیکرٹریز تبدیل،افتخار علی ساہو ایڈیشنل چیف سیکرٹری،محمد جہانزیب سیکرٹری سروسز تعینات
Related Articles
حکومت پنجاب نے چھ اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے،اے سی فیروز والا اور ٹیکسلا کو او ایس ڈی بنا دیا گیا
2 دن ago
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ریپ،بچوں سے زیادتی اور بدعنوانی کے مکمل خاتمے کے لئے فول پروف پلان طلب کر لیا
2 دن ago
پنجاب بیوروکریسی تقرروتبادلے،وسیم احمد ایڈیشنل ڈی جی ہاؤسنگ،اسامہ مجید چیمہ ایڈیشنل ڈی جی ہیڈ کوارٹرز ایل ڈی اے تعینات
2 دن ago



