فیصل آباد کی ہول سیل مارکیٹ کے نرخوں کی بنیاد پر پنجاب کے باقی اضلاع میں دالوں کی قیمتیں مقرر کی جائیں گی-ڈاکٹر کرن خورشید

سیکرٹری فوڈئ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن پنجاب ڈاکٹر کرن خورشید نے بتایا ہے کہ صوبہ میں دالوں کی قیمتوں کا تعین ایک واضح اور منعظم نظام کے تحت کیا جائے گا، جس کے لیے محکمہ فوڈ سیفٹی نے پہلی بار باقاعدہ گائیڈ لائنز جاری کی ہیں-انہوں نے بتایا کہ محکمہ فوڈ سیفٹی نے تمام سٹیک ہولڈرز سے باقاعدہ مشاورت کے بعد یہ گائیڈ لائنز ترتیب دی ہیں، جن کے تحت فیصل آباد کی ہول سیل مارکیٹ کے نرخوں کی بنیاد پر پنجاب کے باقی اضلاع میں پلسز کی قیمتیں مقرر کی جائیں گی-ان گائیڈ لائنز کےتحت صوبے بھر میں ڈپٹی کمشنرز اپنے اضلاع میں دالوں کی قیمتیں فیصل آباد کی ہول سیل مارکیٹ ریٹ (FMR) کی بنیاد پر مقرر کریں گے، جبکہ قیمتوں میں کرایہ، اوور ہیڈ اخراجات اور مناسب منافع کا مارجن بھی اس میں شامل کیا جائے گا۔ڈاکٹر کرن خورشید نے بتایا کہ آسانی اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے حکومت نے اضلاع کو فاصلے کے لحاظ سے چار مختلف ٹیئرز میں تقسیم کیا ہے۔ان میں100 کلومیٹر تک کے 7 اضلاع کو ٹیئر-1 میں شامل کیا گیا ہے، جس میں فیصل آباد ریٹ پر صرف کرایہ لاگو ہوگا۔

100 سے 250 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع لاہور، گوجرانوالہ سمیت 9 اضلاع ٹیئر-2 میں شامل ہیں۔250 سے 400 کلومیٹر دور ملتان، سیالکوٹ سمیت 15 اضلاع ٹیئر-3 کا حصہ ہیں۔جبکہ 400 کلومیٹر سے زائد فاصلے پر واقع راولپنڈی، مری اور ڈی جی خان سمیت 9 اضلاع کو ٹیئر-4 میں رکھا گیا ہے۔سیکرٹری فوڈ سیفٹی اپ نے مزید بتایا کہیہ اقدام وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے تحت کیا گیا ہے، جس کا مقصد اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں یکسانیت،استحکام، شفافیت اور عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہان گائیڈ لائنز کی منظوری میں معاونِ خصوصی وزیراعلیٰ برائے فوڈ سیفٹی سلمیٰ بٹ کی کاوشیں قابل تحسین ہیں جنہوں نے ان گائیڈ لائنز کو عملی شکل دینے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

جواب دیں

Back to top button