محکمہ بلدیات نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے12 ارب 52 کروڑ کے فنڈز مانگ لئے سمری ارسال صوبائی کابینہ منظوری دے گی

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ہے۔محکمہ بلدیات نے پنجاب حکومت سے بلدیاتی انتخابات کروانے کیلئے فنڈز مانگ لئے۔بلدیاتی انتخابات کے لیے فنڈز کی فراہمی کی سمری ایوان وزیر اعلٰی کو ارسال کی گئی ہے جسے صوبائی کابینہ کی میٹنگ کے ایجنڈے میں بھی شامل کر لیا گیا ہے ۔وزیر اعلٰی پنجاب باقاعدہ منظوری دیں گی۔محکمہ بلدیات نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لیے 12 ارب 52 کروڑ 24 لاکھ کے فنڈز کا کی ڈیمانڈ کی ہے۔پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لیے تاحال کوئی بھی تاریخ نہیں دی گئی۔۔محکمہ بلدیات کے ذرائع کے مطابق پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لیے انتظامی امور مکمل کیے جا چکے ہیں۔بلدیاتی انتخابات کے لیے یو سیز کی حد بندیاں بھی مکمل ہو چکی ہیں۔الیکشن منعقد کروانے کے لیے متعلقہ حکام کی ٹریننگ کا عمل بھی مکمل ہو گیا ہے۔محکمہ بلدیات پنجاب کی بلدیاتی انتخابات کے لئے فنڈز کی فراہمی کی سمری کو صوبائی کابینہ کا اجلاس کے ایجنڈا میں شامل کر لیا گیا ہے۔

جواب دیں

Back to top button