وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے خوشاب کے ارکان صوبائی اسمبلی آصف ملک اور ظفر عباس خان نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی سیاسی امور،8 ترقیاتی پراجیکٹس اور حلقے کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر ارکان صوبائی اسمبلی نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو خوشاب میں درپیش عوامی مسائل سے آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے درپیش عوامی مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔ ارکان صوبائی اسمبلی نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کوآزاد جموں و کشمیر میں عوام کا بھرپور اعتماد حاصل کرنے پرمبارکباددی اور خوشاب میں الیکٹرک بس سروس کے آغاز پر شکریہ ادا کیا۔ ارکان صوبائی اسمبلی نے آزاد کشمیر کے عوام کو10 الیکٹروبسوں کا تحفہ دینے پر خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب سمیت پورے ملک اور آزاد کشمیر کی مقبول ترین عوامی جماعت ہے۔قائد محمد نواز شریف کی قیادت میں پنجاب اور ملک کو آگے لیکر جائیں گے۔آج تمام صوبوں سے ایک ہی آواز آتی ہے کہ پنجاب امن وامان سمیت ہر شعبے میں سب سے بہتر ہے۔ارکان صوبائی اسمبلی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بطور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں تاریخی اور ریکارڈ ترقیاتی کام کروائیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکٹروبس سروس کا آغاز کرکے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے عوام کے دل جیت لیے۔ جنرل بس اسٹینڈ خوشاب تا گروٹ چوک،مٹھا ٹوانہ اور منگوال الیکٹروبس سروس سے ہزاروں لوگ روزانہ مستفید ہورہے ہیں۔ارکان اسمبلی نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت میں حکومت پنجاب نے عوامی خدمت کے ریکارڈ قائم کردیئے۔
Read Next
15 گھنٹے ago
*وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ایکسپو سنٹر میں ”پاکستان انٹرنیشنل آٹو شو 2026“کا افتتاح کردیا-*
15 گھنٹے ago
مریم نواز شریف نے ملتان کے نشتر ہسپتال میں پیٹ۔ سی ٹی سائیکلوٹرون،کینسر ٹریٹمنٹ کے لئے کوابلیشن سنٹر کا افتتاح کردیا
19 گھنٹے ago
حکومت پنجاب نے بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تقرروتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے،ڈاکٹر سہیل انور چوہدری سیکرٹری ریگولیشن تعینات
2 دن ago
پنجاب،خراب امتحانی نتائج کے حامل ٹیچرز کے خلاف قانونی کارروائی کرنے اور نیا آرڈیننس لانے کا فیصلہ
2 دن ago





