سیکرٹری لوکل گورنمنٹ زید بن مقصود کا سپیشل سیکرٹری ڈویلپمنٹ شاہد زمان لک کے ہمراہ دیپالپور کا دورہ

سیکرٹری لوکل گورنمنٹ زید بن مقصود نے سپیشل سیکرٹری ڈویلپمنٹ شاہد زمان لک کے ہمراہ دیپالپور کا دورہ کیا، جہاں مون سون بارشوں کے پیش نظر نکاسی آب کے انتظامات اور انڈر گراؤنڈ واٹر سٹوریج ٹینک کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد اکرام ملک نے نکاسی آب کے اقدامات اور منصوبے پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ روز ہونے والی بارش کا پانی شہر سے سو فیصد کلیئر کر دیا گیا ہے جبکہ 10 لاکھ گیلن بارشی پانی واٹر سٹوریج ٹینک میں منتقل کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منصوبہ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے اور اس کی تکمیل سے نکاسی آب کے نظام میں مزید بہتری آئے گی۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ زید بن مقصود نے ہدایت کی کہ عوامی سہولت کے پیش نظر ترقیاتی منصوبے جلد مکمل کیے جائیں تاکہ نکاسی آب کے مؤثر نظام کے ذریعے شہریوں کا معیارِ زندگی مزید بہتر بنایا جا سکے۔

جواب دیں

Back to top button