وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین نے ضلع دیامر کے علاقوں تھک، نیاٹ، گیس بالا اور یشوکل داس میں مسلسل بارشوں اور سیلابی ریلوں سے پیدا ہونے والی ہنگامی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو فوری امدادی و بحالی اقدامات تیز کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔وزیراعلیٰ نے چیف سیکرٹری، گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (GBDMA)، ضلعی انتظامیہ دیامر، محکمہ صحت، محکمہ تعمیرات عامہ، پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ متاثرہ علاقوں میں فوری طور پر امدادی سامان، خوراک، پینے کے صاف پانی، ادویات اور دیگر ضروری اشیائے ضروریہ کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت گلگت بلتستان اس مشکل گھڑی میں متاثرہ عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔ انسانی جانوں کے تحفظ، متاثرہ افراد کی بروقت امداد اور بنیادی سہولیات کی بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ نقصانات کا فوری سروے مکمل کرکے بحالی کے لیے جامع منصوبہ مرتب کیا جائے۔وزیراعلیٰ نے بابوسر روڈ کی بندش کے پیش نظر مسافروں اور سیاحوں سے اپیل کی کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں اور موسمی صورتحال معمول پر آنے تک احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔انہوں نے عوام کو یقین دلایا کہ حکومت صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے اور جہاں کہیں بھی مزید امداد کی ضرورت پیش آئے گی، وہاں فوری اقدامات کیے جائیں گے تاکہ متاثرہ خاندانوں کی مشکلات میں جلد از جلد کمی لائی جا سکے۔
Read Next
2 دن ago
بہترین قانون سازی کے تحت بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ممکن بنایا جائے گا، وزیر اعلٰی گلگت بلتستان امجد حسین
3 دن ago
وزیر اعلیٰ امجد حسین کو ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے کنوداس واٹر سپلائی منصوبے کے حوالے سے بریفنگ
3 دن ago
*وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین سے انجمن امامیہ کے نمائندہ وفد کی ملاقات*
4 دن ago
*گلگت بلتستان کابینہ نے مالی سال 2026-27کا 218 ارب روپے حجم کا بجٹ منظور کر لیا۔*
4 دن ago
گلگت شہر میں صفائی کے نظام کو مزید موثر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے خصوصی منصوبے کا باقاعدہ افتتاح
Related Articles
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی زیر صدارت تالی داس سیلاب متاثرین کو درپیش مشکلات کے حل سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس
5 دن ago
میڈیا ورکرز کو حکومت کی مقرر کردہ کم از کم اجرت کے مطابق تنخواہوں کی بروقت ادائیگی یقینی بنائی جائے،وزیر اعلٰی گلگت بلتستان
5 دن ago
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ہدایت پر ٹینکرز ایسوسی ایشن سے کامیاب مذاکرات، ایندھن کی ترسیل بحال
7 دن ago
اساتذہ کی کمی دور کرنے کیلئے ریکروٹمنٹ پالیسی کو جلد حتمی شکل دے کر بھرتیوں کے عمل کا آغاز کیا جائے گا،وزیر اعلٰی گلگت بلتستان
1 ہفتہ ago


