پنجاب حکومت نے ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس پنجاب روڈ سیفٹی اتھارٹی عمران ممتاز خان کو تبدیل کر کے ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ خزانہ پنجاب تعینات کیا ہے اس ضمن میں باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔حکومت پنجاب نے متعدد ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز کے تقرر و تبادلے کے احکامات بھی جاری کئے ہیں۔کاشف جلیل ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (Hqrs.)، لاہور کو فوری طور پر تبدیل کر کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (انفورسمنٹ) لاہور کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔
وہ اگلے احکامات تک اپنی ذمہ داریوں کے علاوہ رجسٹرار، ڈیفیمیشن ٹربیونل لاہور اور ایڈمنسٹریٹر، جنرل بس اسٹینڈ میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کے عہدوں کے اضافی چارجز بھی سنبھالتے رہیں گے۔کاشف جلیل کو نوازنے کیلئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر انفورسمنٹ کی نئی اسامی پیدا کی گئی ہے جو اب ایم سی ایل کے شعبہ ریگولیشن میں بھی اثر انداز ہونگے۔راؤ رافع افضل آفیسر آن سپیشل ڈیوٹی، سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ، حکومت پنجاب کو اس طرح ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (Hqrs.)، لاہور تعینات کیا گیا ہے۔ میاں مراد حسین ڈپٹی سیکرٹری، سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، حکومت پنجاب کو فوری طور پر تبدیل کر کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (انفورسمنٹ) فیصل آباد ایک نئی پوسٹ پر تعینات کیا گیا ہے۔شرجیل شاہد ڈپٹی سیکرٹری (ایڈمن)، ایس اینڈ جی اے ڈی، حکومت پنجاب کو فوری طور پر تبدیل کر کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (انفورسمنٹ) سرگودھا کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔ اے ڈی سی (فنانس اینڈ پلاننگ) سرگودھا کے عہدے کی دوبارہ نامزدگی پر بطور اے ڈی سی (سوشل سروسز) سرگودھا، ایم آر۔ ارشد احمد (PMS/BS-17)، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (Hqrs.)، سرگودھا کو فوری طور پر تبدیل کر کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (سوشل سروسز)، سرگودھا کے طور پر ایک خالی آسامی پر تعینات کیا گیا ہے۔ احمد مغیث سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ، حکومت پنجاب میں تعیناتی کے منتظر، اس طرح سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (Hqrs.)، سرگودھا تعینات کیا گیا ہے۔





