وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی خصوصی کاوشوں اور مسلسل پیروی کے نتیجے میں وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان کے لیے 1 لاکھ 50 ہزار میٹرک ٹن سبسڈی والی گندم کی فراہمی کی منظوری دیتے ہوئے اس مقصد کے لیے 22 ارب روپے کے بجٹ کا اجراء کر دیا ہے۔یاد رہے کہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے 21 جولائی کو وزیراعظم پاکستان سے ملاقات کے دوران گلگت بلتستان کے لیے گندم سبسڈی کے بجٹ میں ممکنہ کمی پر شدید تشویش کا اظہار کیا تھا اور عوامی ضروریات کے پیش نظر سبسڈی کے بجٹ کو برقرار رکھنے اور بروقت گندم کی فراہمی کی بھرپور درخواست کی تھی۔اس اہم پیش رفت پر اظہارِ اطمینان کرتے ہوئے وزیراعلیٰ امجد حسین نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے گندم کی فراہمی اور سبسڈی کے بجٹ کے اجراء سے گلگت بلتستان کے تقریباً 20 لاکھ عوام کی غذائی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کو بنیادی ضروریات کی فراہمی کو اپنی اولین ترجیح سمجھتی ہے اور عوامی مفاد کے ہر معاملے کو مؤثر انداز میں وفاقی حکومت کے سامنے اٹھاتی رہے گی۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ گلگت بلتستان حکومت عوام کو درپیش تمام مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اور ان کے پائیدار حل کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔انہوں نے وفاقی حکومت اور وزیراعظم پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی گلگت بلتستان کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے اسی جذبے کے ساتھ تعاون جاری رہے گا۔
Read Next
3 دن ago
بہترین قانون سازی کے تحت بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ممکن بنایا جائے گا، وزیر اعلٰی گلگت بلتستان امجد حسین
4 دن ago
وزیر اعلیٰ امجد حسین کو ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے کنوداس واٹر سپلائی منصوبے کے حوالے سے بریفنگ
4 دن ago
*وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین سے انجمن امامیہ کے نمائندہ وفد کی ملاقات*
5 دن ago
*گلگت بلتستان کابینہ نے مالی سال 2026-27کا 218 ارب روپے حجم کا بجٹ منظور کر لیا۔*
5 دن ago
گلگت شہر میں صفائی کے نظام کو مزید موثر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے خصوصی منصوبے کا باقاعدہ افتتاح
Related Articles
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی زیر صدارت تالی داس سیلاب متاثرین کو درپیش مشکلات کے حل سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس
6 دن ago
میڈیا ورکرز کو حکومت کی مقرر کردہ کم از کم اجرت کے مطابق تنخواہوں کی بروقت ادائیگی یقینی بنائی جائے،وزیر اعلٰی گلگت بلتستان
6 دن ago
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ہدایت پر ٹینکرز ایسوسی ایشن سے کامیاب مذاکرات، ایندھن کی ترسیل بحال
1 ہفتہ ago
اساتذہ کی کمی دور کرنے کیلئے ریکروٹمنٹ پالیسی کو جلد حتمی شکل دے کر بھرتیوں کے عمل کا آغاز کیا جائے گا،وزیر اعلٰی گلگت بلتستان
1 ہفتہ ago


