میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے انسداد تجاوزات سیل کی جانب سے سٹیزن پورٹل پر موصول شکایت سمیت شہر کے مخلتف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف کارروائیاں کی گئیں۔کمشنر کوئٹہ ڈویژن/ ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ محمد حمزہ شفقات کے احکامات پر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے انسدادِ تجاوزات سیل کے زون انچارج علی رضا درانی نے

عملے کے ہمراہ میزان چوک، قندھاری بازار، عدالت روڈ، علمدار روڈ سمیت ملحقہ گلیوں میں عارضی و مستقل تجاوزات کو ہٹایا جبکہ سٹیزن پورٹل پر موصول ہونے والی شکایت کا ازالہ کرتے ہوئے غلزئی روڈ پر رہائشی علاقے میں غیر قانونی طور پر بنائی گئی سیڑھیوں کو مسمار کرکے راستہ واگزار کر دیا گیا۔






