وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے کابینہ میں شامل ہونے والے نئے وزراء رانامحمد اقبال خان اور خواجہ محمد منشاء اللہ بٹ نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے صوبائی وزیر قانون رانا محمد اقبال خان اور صوبائی وزیر محنت اور انسانی وسائل خواجہ محمد منشاء اللہ بٹ کی کابینہ میں شمولیت پر خیرمقدم کیا۔ صوبائی وزراء رانا محمد اقبال اور منشاء اللہ بٹ نے اظہار اعتماد پروزیراعلیٰ مریم نواز شریف اور پاکستان مسلم لیگ(ن) کی قیادت کا شکریہ اد اکیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے رانا محمد اقبال اور منشاء اللہ بٹ کی کابینہ میں شمولیت کو خوش آئند قرار دیا۔ ملاقات میں پارٹی و سیاسی امور اورملکی حالات پر گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر امن وامان کی صورتحال کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ صوبائی وزیر قانون رانا محمد اقبال خان نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے پرامن پنجاب کے ویژن کو سراہا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے صوبائی وزیر لیبر خواجہ محمد منشاء اللہ بٹ کوفیکٹری ورکرز اور مزدوروں کی رجسٹریشن میں شفافیت کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے مقررہ کردہ اجرات کی ادائیگی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت ہماری پہلی ترجیح ہے۔ صوبائی وزیر قانون رانا محمد اقبال نے کہا کہ چند ماہ کی قلیل مدت میں صوبہ بھر میں امن وامان کی فضا بہتر ہوئی ہے۔
Read Next
23 گھنٹے ago
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کی تاریخ کے پہلے اور منفرد ”پرواز کارڈ“ کا افتتاح کر دیا
1 دن ago
پنجاب بیوروکریسی تقررو تبادلے،ڈاکٹر شعیب اکبر کی خدمات وفاق کے سپرد،جاوید اختر او ایس ڈی،سائرہ عمر سیکرٹری سوشل ویلفیئر تعینات
2 دن ago
وزیراعلی مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس،آتشزدگی کے واقعات سے بچاؤ کے لئے اہم فیصلے
2 دن ago
PUNJAB ENTERS ‘NEW DIGITAL ERA’ AS CM PUNJAB LEADS AI TRAINING FOR PROVINCIAL MINISTERS
2 دن ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ہر ضلع میں سٹروک مینجمنٹ سنٹر قائم کرنے کی منظوری دے دی
Related Articles
لاہور میں بسنت پر اشتعال انگیزی روکنے کیلئے دفعہ 144 نافذ،پتنگوں پرکسی شخصیت کی تصویر یا سیاسی جھنڈے پر بھی پابندی
2 دن ago
*وزیر اعلٰی مریم نواز شریف نے ایک کروڑ افراد کیلئے 47 ارب روپے کے رمضان نگہبان پیکیج کی منظوری دے دی*
3 دن ago




