بلوچستان بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے،سیکرٹری صحت اور سیکرٹری آبپاشی عہدے سے فارغ

حکومت بلوچستان نے اعلیٰ سرکاری افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری کردیئے۔سیکریٹری صحت مجیب الرحمٰن کو عہدے سے فارغ کر کے انہیں ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔صالح محمد ناصر کو سیکریٹری آبپاشی کے منصب سے فارغ کر کے ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔سیکریٹری ثقافت و سیاحت سہیل الرحمٰن بلوچ کا تبادلہ کرکے انہیں سیکریٹری محکمہ آبپاشی مقرر کیا گیا ہے۔جبکہ تعیناتی کے منتظر داؤد خان خلجی کو سیکریٹری محکمہ صحت مقرر کر دیا گیا ہے۔

یہ تقرریاں اور تبادلے فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے اور آئندہ احکامات تک برقرار رہیں گے۔

جواب دیں

Back to top button