منعم ظفر صاحب روز پریس کانفرنس کے بجائے اپنے ٹاؤن چیئرمینز پر توجہ دیں،کرم اللہ وقاصی ترجمان و پارلیمانی لیڈر کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن نے کہا ہے کہ سڑکوں،پانی یاصفائی کے مسائل آپ کے زیر انتظام علاقوں میں زیادہ ہیں،اس شہر کی خدمت کے دعویدار آپ رہے ہیں،تین دفعہ آپ کے میئر اس شہر میں رہے لیکن مسائل حل نہ کرسکے،جماعت اسلامی نے ہمیشہ تنقید کی سیاست کی ہے،لیکن حقیقت سے ہمیشہ بہت دور رہے ہیں،روز ٹی وی کیمروں کے سامنے بیٹھ کر سیاست کرتے آئے ہیں یا سوشل میڈیا پر تنقید کے نشتر چلادیتے ہیں پر عملی کام سے بہت دور ہیں،میئر کراچی مرتضی وہاب جب جماعت اسلامی کے ٹاؤنزکی حقیقت سب کے سامنے لائے اور ٹاؤنزکےبجٹ کی تفصیلات جاری کیں تو تب جاکر جماعت اسلامی کے ٹاؤنز چیئرمینزکوہوش آیااور کچھ علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر کا کام شروع کیا گیا،دیکھاجائےتو کراچی میں بارش ہو،عید الاضحیٰ ہویا عید میلادالنبی ہر جگہ میئر کراچی مرتضی وہاب اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمینزاورورکر اس شہر کے شہریوں کی خدمت کے لئے پیش پیش رہتے ہیں،کراچی کی 106سڑکوں کی بحالی نالوں کی صفائی وتعمیر اور سڑکوں کی استرکاری میئر کراچی مرتضی وہاب کی نگرانی میں دن رات جاری ہے،ہم احتجاج کی سیاست نہیں کرتےبینرز اور ھورڈنگز نہیں لگاتے بلکہ شہر کراچی کو دوبارہ روشنیوں کا شہر بنانے کے لئے دن رات کام کررہے ہیں،اور یہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ میئر کراچی مرتضی وہاب چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ویژن کے مطابق زبانی نہیں عملی خدمت کے فلسفے پر عمل پیرا ہیں،ہمیشہ مخالفین کے الزامات کا حقیقت پر مبنی جواب دیا ہے،شہر میں ہرطرف کام جاری ہے چاہے وہ پانی کے منصوبے ،شاہراہوں کے نیٹ ورک،سیوریج اور صفائی کے مسائل کو حل کرنے کے لئے پاکستان پیپلز پارٹی ہر وقت آپ کو متحرک نظر آئے گی،جماعت اسلامی کراچی شہر کی بہتری کے لئے تخریبی سیاست کو ترک کرکے تعمیری سیاست میں حصہ لے تاکہ شہرقائد مزید بہتری کی طرف جائے،پاکستان پیپلز پارٹی شہر کراچی میں بہت تیزی سے کام کررہی ہے،پیپلز پارٹی کے پراجیکٹس میں شاہراہ بھٹو،حب ڈیم پراجیکٹ ،کے 4 کے منصوبے اورشہر کے اندرونی نیٹ ورک ملیر مرغی خانہ برج اورکورنگی کازوے جیسے ترقیاتی کام میئر کراچی مرتضی وہاب کے زیر نگرانی جاری ہیں، کراچی کی 140یونین کمیٹیز میں ترقیاتی کام ہورہے ہیں،کراچی کے شہریوں نے دیکھ لیا ہے کہ خدمت کون کررہاہے اور کون سیاست کے نام پر شور مچارہاہے،پیپلزپارٹی کا ویژن ترقی شفافیت اور عوامی فلاح ہے،جبکہ جماعت اسلامی کا منشور صرف الزام تراشی اور دکھاوے کی سیاست ہے،جوکہ انہوں نے اپنے متعلقہ ٹاؤنز میں ثابت کی ہے،
Read Next
15 گھنٹے ago
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے عزیز آباد میں لال قلعہ پارک سمیت پانچ پارکس کا افتتاح کردیا۔
1 دن ago
کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن اور چینی کمپنی کے درمیان تکنیکی تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط
3 دن ago
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی پانی کی فراہمی اور بلدیاتی اصلاحات پر جامع پریس کانفرنس
6 دن ago
بلدیہ عظمیٰ کراچی شہر بھر میں 418 سڑکوں کو 14 ارب روپے کی لاگت سے دوبارہ تعمیر کریگی
1 ہفتہ ago






