اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ گلگت بلتستان نے ورکس ڈویژن ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں مبینہ مالی بدعنوانیوں اور غیر قانونی تقرریوں سے متعلق شکایات پر جاری انکوائری کے مکمل ہونے کے بعد بڑی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے چیف انجینئر، ایکسئین، ایس ڈی او، سب انجینئر، کیشیئر، سینیئر اکاؤنٹ کلرک اور ڈویژنل اکاؤنٹ کلرک کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی۔تفصیلات کے مطابق، تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ گرلز ڈگری کالج شگر، رتھ فاؤ گرلز کالج سلطان آباد گلگت، اور گرلز ہائی اسکول دشکن استور جیسے اہم ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ طور پر مالی بے ضابطگیوں کے علاوہ محکمے میں غیر قانونی تقرریوں کے شواہد ملے ہیں۔ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ گلگت بلتستان نے انہی شواہد کی بنیاد پر مذکورہ بالا افسران کے خلاف تھانہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ گلگت بلتستان میں مقدمہ درج کیا۔ مقدمہ درج ہونے کے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے متعدد ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ادارے کے ترجمان کے مطابق، مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے اینٹی کرپشن کی خصوصی ٹیمیں چھاپے مار رہی ہیں اور جلد ہی مزید گرفتاریوں کی توقع ہے۔ترجمان کے مطابق، انکوائری مکمل ہونے کے بعد تمام ذمہ دار افسران کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ تحقیقات کے دوران مزید انکشافات کی بھی توقع ہے اور ادارہ اس معاملے میں مکمل شفافیت اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے کے لیے اپنے تمام وسائل بروئے کار لارہا ہے۔
Read Next
2 دن ago
سیکرٹری ایف پی ایس سی ڈاکٹر محمد طارق موج کی گلگت بلتستان کی مختلف اسامیوں پر جلد بھرتیوں کی یقین دہانی
2 دن ago
گلگت بلتستان میں سردی کی شدید لہر کا الرٹ جاری،30 جنوری سے 2 فروری تک موسلا دھار بارش اور بھاری برف باری کی پیشگوئی
3 دن ago
صوبائی سیکریٹری محکمہ مواصلات و تعمیرات عامہ سجاد حیدر کی زیر صدارت اے ڈی پی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ اجلاس
7 دن ago
نگران وزیر اعلیٰ جسٹس ریٹائرڈ یار محمد کی زیرٍ صدارت گلگت بلتستان اپیکس کمیٹی کااہم اجلاس
1 ہفتہ ago
نگران وزر اعلی گلگت بلتستان کی ہدایت پر صوبائی وزراء کا چپورسن میں زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کا دورہ اور امدادی اشیاء کی تقسیم
Related Articles
ایڈیشنل چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کیپٹن ریٹائرڈ مشتاق احمد کو سیکرٹری داخلہ گلگت بلتستان کی اضافی ذمہ داری بھی سونپ دی گئی
3 ہفتے ago
گلگت بلتستان میں ای۔پاکستان ایکوزیشن اینڈ ڈسپوزل سسٹم کے نفاذ کے لئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
3 ہفتے ago
نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد کو محکمہ سوشل ویلفیئر، وومن ڈویلپمنٹ، یوتھ افیئرزاور پاپولیشن ویلفیئر کی بریفنگ
4 ہفتے ago



