سندھ کے صوبائی وزیر بلدیات و ٹاؤن پلاننگ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے وفاقی حکومت کی حمایت کسی مفاد کے لیے نہیں، بلکہ پاکستان، عوام اور جمہوریت کے استحکام کے لیے کی۔سابق اسپیکر آغا سراج درانی مرحوم کی رہاٸش گاہ پر ان کے صاحبزادوں سے تعزیت کے موقعہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ اگر پیپلز پارٹی نون لیگ کی حمایت نہ کرتی تو ملک نئے انتخابات کی طرف جا سکتا تھا۔ "ہماری مجبوری ہمیشہ جمہوریت رہی ہے، کیونکہ چاہے جمہوریت کتنی ہی کمزور کیوں نہ ہو، وہ کسی بھی آمریت سے بہتر ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے دورِ حکومت میں پیپلز پارٹی نون لیگ کے ساتھ اتحادی تھی، مگر انتخابات کے قریب آتے ہی نون لیگ نے دیگر جماعتوں کے ساتھ مل کر ہمارے مضبوط ووٹ بینک کے خلاف اتحاد بنایا۔ "نون لیگ، جے یو آئی، جے ڈی اے،ایم کیو ایم اور دیگر جماعتوں نے ہمارے خلاف محاذ بنایا، مگر اللہ تعالیٰ نے ہمیں سرخرو کیا،ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہمیں مشکل وقت دینے کی کوشش کی گئی، لیکن ہم نے اپنے اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا۔ سندھ میں پیپلز پارٹی کو واضح اکثریت ملی، تاہم دیگر صوبوں میں وہ اکثریت حاصل نہ کر سکی۔ "اگر ہم وفاق کی حمایت نہ کرتے تو سیاسی بحران پیدا ہو سکتا تھا۔ ہم نے ملکی مفاد میں یہ فیصلہ کیا۔صوبائی وزیر نے واضح کیا کہ پیپلز پارٹی نے وفاق میں کوئی وزارت نہیں لی، کیونکہ سندھ میں ہماری اپنی حکومت ہے اور بلوچستان میں بھی اتحادی حکومت قائم ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیگر جماعتوں نے اپنے کیسز ختم کرا لیے، مگر پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکنان کے خلاف مقدمات اب بھی زیرِ سماعت ہیں، اور کسی کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا،سید ناصر حسین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ صدرِ مملکت نے خصوصی ہدایت کی ہے کہ وفاق کے خلاف کوئی بیان نہ دیا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز وزیراعظم، صدرِ مملکت اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ہونے والی ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ سی ای سی اجلاس میں تمام اہم امور زیرِ بحث لائے جائیں گے، اور جو فیصلے کیے جائیں گے، ان پر مکمل عملدرآمد کیا جائے گا۔
Read Next
2 دن ago
*وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے چیئرمین نیب کی ملاقات، واگذار زمین صوبائی حکومت کے حوالے*
3 دن ago
سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے فنانس کا اہم اجلاس وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کی صدارت میں منعقد،متعدد منصوبوں کی منظوری
3 دن ago
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس،سانحہ گل پلازہ کے متاثرین کی امداد اور بحالی کا جامع پیکج منظور
4 دن ago
میئر ایڈووکیٹ انور علی لہر صاحب کی زیرِ صدارت میونسپل کارپوریشن لاڑکانہ کا عام روایتی اجلاس
4 دن ago
*وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے 6.135 ارب روپے سے تعمیر شدہ کورنگی کاز وے پل کا افتتاح کردیا*
Related Articles
حضرت لال شہباز قلندر رحمۃ اللہ علیہ کے7 سے9 فروری 2026 تک جاری رہنے والے سہ روزہ عرس مبارک کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ
7 دن ago
وزیراعلیٰ سندھ کا سانحہ گل پلازہ کے متاثرین کیلئے پیکج کا اعلان،تمام امدادی اداروں کو ایک ہی کمان میں دینے کا فیصلہ
7 دن ago




