*تھیم پارک سوسائٹی اطراف میں سیلابی پانی کم جبکہ وسط ایریا میں اوسطا 5 تا 7 فٹ موجود ہے۔کمشنر لاہور*

کمشنر لاہور ڈویژن مریم کی ہدایت پر لاہور تھیم پارک میں کھڑے سیلابی پانی کو نکالنے کے عمل میں تیزی کے لئے 20 ڈی واٹرنگ انجنز اب دو مختلف حصوں سے سیلابی پانی پمپ آوٹ کررہے ہیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ تھیم پارک تا دریائے راوی عارضی نالہ مکمل ہو گیا اور رات سے سیلابی پانی کا مزید نکاس شروع ہوگیا ہے، انہوں نے کہا کہ

تھیم پارک سوسائٹی اطراف میں سیلابی پانی کم جبکہ وسط ایریا میں اوسطا 5 تا 7 فٹ موجود ہے۔کمشنرلاہور ڈویژن مریم خان نے لاہور تھیم پارک سوسائٹی کے داخلی ایریا اور دریا کیجانب سے دورہ کیا۔ کمشنرلاہور نے کشتی کے ذریعے تھیم پارک سوسائٹی کے وسط حصے میں سیلابی پانی کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈی سی لاہور بھی ہمراہ موجود تھے۔ کمشنر لاہور نے تھیم پارک سوسائٹی سے سیلابی پانی نکاس کیلئے سٹریٹیجئ اور میکانزم کا جائزہ لیا۔کمشنر لاہور مریم خان نے کہا ہے کہ سیلابی پانی کو نشیبی علاقے سے نکالنے کیلئے 24گھنٹے کام ہورہا ہے، تھیم پارک میں 20ڈی واٹرنگ مشینیں، 6کرینیز پوری استعداد سے فعال ہیں، مشینری کے علاوہ نالہ کھود کر بھی سیلابی پانی کی مسلسل نکاسی بھی جاری ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق متاثرہ ایریا سے جلد از جلد پانی کا نکاس کیا جائے گا، وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کے مطابق پاک افواج، واسا اور ضلعی انتظامیہ کے قائم کردہ کیمپس راونڈ دی کلاک مسلسل کام کرہے ہیں۔ کمشنر لاہور نے مزید کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سیلاب متاثرین کے ریلیف کیلئے عملی اقدامات و سہولیات کو مانیٹر کررہی ہیں۔

جواب دیں

Back to top button