خیبرپختونخوا کے نومنتخب وزیر بلدیات مینا خان آفریدی مقامی حکومتوں کے مسائل کے حل کے حل سنجیدگی سے ہنگامی اقدامات اٹھاکر بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وژن کو عملی جامہ پہنائے۔لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کیطرف سے جاری ہونے والے بیان میں صدر لوکل کونسلز ایسوسی ایشن مئیر مردان حمایت اللہ مایار، ترجمان ایسوسی ایشن تحصیل چئیرمین سرائے نورنگ لکی مروت عزیز اللہ مروت، کوارڈنیٹر ایسوسی ایشن انتظار خلیل،تحصیل چئیرمین لنڈی کوتل شاہ خالد، تحصیل چئیرمین ٹوپی صوابی رحیم جدون، تحصیل چئیرمین عادل خان، غلام حقانی صوابی، میاں محفوظ الرحمن بنوں، فرہاد مروت، ارباب وصال، ضیاء الرحمن و دیگر کیطرف سے نو منتخب وزیر بلدیات مینا خان آفریدی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ایسوسی ایشن نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ وزیر بلدیات مینا خان آفریدی مضبوط مستحکم بلدیاتی نظام کے قیام کے لیے ہر ممکن کوشیش کرتے ہوئے ہنگامی اقدامات کرکے خیبرپختونخوا میں اصلی معنوں میں مقامی حکومتوں کا نظام متعارف کرائینگے۔ صدر ایسوسی ایشن مئیر مردان حمایت اللہ مایار کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا میں مقامی حکومتوں کا نظام پی ٹی آئی سابقہ صوبائی حکومت میں کی جانے والے ترامیم اور عدم دلچسپی کیوجہ سے مفلوج ہے۔پی ٹی آئی کے سابقہ دو وزیر اعلیٰ محمود خان اور علی آمین گھنڈاپوا کیساتھ لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کے متعدد بار مذکرات ہوئے جن میں مقامی حکومتوں کے مطالبات جو کہ آئین اور قانون کے مطابق ہیں جس کے منٹس باقاعدہ طور پر جاری ہوچکے ہیں مگر حقیقی معنوں میں ابتک مقامی حکومتوں کے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات پی ٹی حکومت کیطرف سے نہیں کئے گئے جس کی وجہ سے خیبرپختونخوا میں مقامی حکومتوں کے زوال میں روز بروز اضافے کیساتھ مسائل کا بوجھ بڑھ رہا ہے جو درحقیقت صوبائی حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں اگر مقامی حکومتیں مضبوط فعال ہوگی تو صوبائی حکومت پر مسائل کا بوجھ کم ہوگا۔ ایسوسی ایشن مطالبہ کرتی ہے کہ وزیر اعلیٰ سے جلد مقامی حکومتوں کے مسائل پر ملاقات منقعد کی جائے تاکہ لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا وزیر بلدیات اور وزیر اعلیٰ کے سامنے مقامی حکومتوں کے حل طلب مسائل پیش کرسکے۔بانی پی ٹی آئی کا وژن اختیارات کا نچلی سطح پر منتقلی تھا مگر پی ٹی آئی حکومت نے مقامی حکومتوں کیساتھ ایسا ظلم اپنائے رکھا ہے جس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی اس لیے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ نو منتخب وزیر بلدیات مینا خان آفریدی اور نومنتخب وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی مقامی حکومتوں کے مسائل کے حل کے جلد اقدامات یقینی بنائے تاکہ عوام کو گھر کی دہلیز پر خدمات کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔
Read Next
16 گھنٹے ago
خیبرپختونخوا کےبلدیاتی نمائندوں کیطرف سے حاجی غلام احمد بلور کے اعزاز میں پروقار تقریب منقعد کی جائیگی
21 گھنٹے ago
لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کی جدوجہد رنگ لے آئی،اکاونٹ فور کی سمری منظوری کیلئے وزیر اعلیٰ کو ارسال
2 دن ago
یقین دہانی کے باوجود بھی لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کی وزیر اعلیٰ کیساتھ ملاقات نہ ہوسکی،بھرپور احتجاج کیلئے مشاورت تیز
2 دن ago
خیبرپختونخوا،بلدیاتی اداروں کے ملازمین کی پنشن،گریجویٹی،لیو انکیشمنٹ وغیرہ کے کیسز کو حتمی شکل دینے کے لئے باقاعدہ اجلاس طلب
3 دن ago






