پنجاب میں گوگل کروم بک فیکٹری لگانے کی پیشکش پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے بھرپور معاونت کی یقین دہانی کرائی ہے۔ پنجاب میں کروم بک (لیپ ٹاپ) کے لئے فیکٹری لگائی جائے گی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے گوگل فار ایجوکیشن اور ٹیک ویلی کے اعلیٰ سطح وفدنے ملاقات کی۔ وفد کی سربراہی گوگل فار ایجوکیشن کے گلوبل ڈائریکٹر کیون کالیس نے کی جبکہ اس موقع پر ٹیک ویلی کے سی ای او عمرفاروق بھی موجود تھے۔ملاقات میں بتایا گیا کہ گوگل کروم بک میں تین بڑے اور اہم سافٹ ویئر بھی انسٹال کیے جائیں گے۔ طلبہ کے لئے آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹول کیٹ اور”اے آئی جیمنی“ بھی انسٹال کیا جائے گا۔ انگلش لرننگ کے لئے”ریڈ آلانگ“ سافٹ ویئر بھی گوگل کروم بک میں میسر ہوگا۔ گوگل کروم بک میں ”کین وا“ سافٹ ویئر بھی مہیا کیا جائے گا۔ گوگل فار ایجوکیشن کے وفد نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ویثرنری قیادت کو سراہا۔ گوگل فار ایجویشن کے وفد نے ایجوکیشن خاص طور بچیوں کی انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جدید تعلیم کے لئے وزیراعلیٰ مریم نواز کی ویژن کو متاثر کن قرار دیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ایجوکیشن کے فروغ کے لئے گوگل فار ایجوکیشن کی معاونت کو سراہا۔ گوگل فارایجوکیشن کے اعلیٰ سطح وفد نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو بریفنگ میں بتایا کہ گوگل فارایجوکیشن نے پنجاب میں سرکاری سکولوں کے 2ہزار زائد ٹیچرز کو ٹریننگ دی ہے جبکہ دیگر اساتذہ کو بھی آئی ٹی ٹریننگ دی جارہی ہے۔ گوگل فارایجوکیشن سرکاری سکولوں کے طلبہ کی آئی ٹی ٹریننگ پر بھی قابل ذکر کام کررہا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے گوگل فارایجوکیشن کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کو بنیادی تعلیم کا حصہ بنانے پر کام کررہے ہیں۔ پنجاب کو آرٹی فیشل انٹیلی جنس حب بنانا ہمارا عزم ہے۔پنجاب میں گوگل کروم بک فیکٹری کے قیام کے لئے بھرپور معاونت کریں گے۔
Read Next
22 منٹس ago
مریم نواز شریف کی بھاٹی گیٹ مین ہول واقعہ پر اظہار برہمی،انتظامیہ،ایل ڈی اے،واسا سمیت ذمہ داراداروں کی کارکردگی پر سخت سرزنش
1 دن ago
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کی تاریخ کے پہلے اور منفرد ”پرواز کارڈ“ کا افتتاح کر دیا
1 دن ago
پنجاب بیوروکریسی تقررو تبادلے،ڈاکٹر شعیب اکبر کی خدمات وفاق کے سپرد،جاوید اختر او ایس ڈی،سائرہ عمر سیکرٹری سوشل ویلفیئر تعینات
2 دن ago
وزیراعلی مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس،آتشزدگی کے واقعات سے بچاؤ کے لئے اہم فیصلے
2 دن ago






