محکمہ ہاؤسنگ پنجاب کاپیپر لیس پالیسی کے تحت تمام فائلنگ سسٹم کو ڈیجیٹلائز کرنے کا فیصلہ

محکمہ ہاؤسنگ پنجاب نے جدید طرزِ حکمرانی کی جانب اہم پیش رفت کرتے ہوئے پیپر لیس پالیسی کے تحت تمام فائلنگ سسٹم کو ڈیجیٹلائز کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب نورالامین مینگل کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس میں اس حوالے سے ای۔فاس (E-Foas) کے ذریعے فائلنگ سسٹم چلانے کے احکامات جاری کیے گئے۔ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق، اس اقدام سے وقت، وسائل اور کاغذی اخراجات میں نمایاں کمی آئے گی جبکہ ورک فلو آٹومیشن سسٹم کے ذریعے تمام محکموں کا ڈیجیٹل انضمام کیا جائے گا۔سیکرٹری ہاؤسنگ نے متعلقہ افسران کو نئے ڈیجیٹل نظام کے مؤثر استعمال کے لیے خصوصی تربیت فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ ترجمان کے مطابق، کلاؤڈ بیسڈ نظام سے دستاویزات کی حفاظت اور شفافیت میں اضافہ ہوگا، اور افسران کسی بھی مقام سے موبائل ایپ کے ذریعے فائلوں تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔نئے ڈیجیٹل نظام سے فیصلہ سازی میں تیزی، دفتری کارکردگی میں بہتری اور عوامی خدمات کے معیار میں اضافہ ہوگا۔ ای فائلنگ اور ای نوٹنگ کے ذریعے دفتری کارروائیاں مزید تیز اور مؤثر بنائی جائیں گی۔محکمہ ہاؤسنگ کی جانب سے جدید ڈیجیٹل گورننس ماڈل کی طرف ایک اہم سنگِ میل ہے جو بین المحکمہ رابطوں میں شفافیت اور آسانی کو فروغ دے گا۔

جواب دیں

Back to top button