*لاہور کے مزید 30 سکولوں میں سکول نیوٹریشن پروگرام کا آغاز کردیا گیا*

وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز شریف کا صحت مند بچے صحت مند پنجاب مشن… محدود استعداد کار کیساتھ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر لاہور کے مزید 30 سکولوں میں سکول نیوٹریشن پروگرام کا آغاز کردیا گیا،70 سرکاری سکولوں کے 20ہزار بچوں کو صحت بخش کھانا فراہمی یقینی بنانے کے لیے اسٹیٹ آف دی آرٹ سکول نیوٹریشن پروگرام کا دائرہ کار وسیع کردیا گیا. جاری تفصیلات کے مطابق معاونین خصوصی وزیر اعلٰی پنجاب سلمی بٹ اور ذیشان ملک نے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول نشتر کالونی میں نیوٹریشن پروگرام فیز 2کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا.

معاون خصوصی وزیراعلٰی پنجاب سلمیٰ بٹ نے اس موقع پر کہا کہ480 سے 500 کیلوریز پر مشتمل غذائیت سے بھرپور کھانا چھوٹے بچوں کو کھلایا جا رہا ہے،ماہرین غذائیت نے بچوں کی عمر اور نشوونما کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے بچوں کے لیے غذائی پلان تیار کیا ہے، سکول نیوٹریشن پروگرام بین الاقوامی طرز کا ایک منفرد پروگرام ہے، بچوں کی غذائی کمی کو پورا کرنے، ذہنی اور جسمانی نشوونما کے لیے آج اقدامات کرنے ہیں، سکول نیوٹریشن پروگرام کسی نعمت سے کم نہیں؛ 500 کیلوریزبچے کی دن بھر کی ضرورت کو پورا کرتا ہے، ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی بچوں کی صحت کے حوالے سے لگن اور محنت قابل ستائش ہے، پائلٹ پراجیکٹ کی کامیابی کے بعد سکول نیوٹریشن پروگرام کا دائرہ کار مرحلہ وار وسیع کرنے کا آغاز کیا ہے. معاون خصوصی وزیراعلیٰ ذیشان ملک نے کہا کہ کامیابی کے لیے بچوں کی ذہنی اور جسمانی نشوونما انتہائی اہم ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب بچوں کی صحت کے لیے بہت لگن اور محنت سے کام کر رہی ہیں، غذائیت کی کمی پر قابو پانے کے لیے ہم سب کو ایک ہونا ہوگا، اچھی خوراک کھانے سے بچوں کی پڑھائی سے دلچسپی بڑھتی ہے، سکول نیوٹریشن پروگرام میں میڈیا نمائندگان کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے، نیوٹریشن آگاہی پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں. ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے کہا کہ 40فیصد بچے سٹنٹنگ کا شکار، 28 فیصد ٹیسٹنگ اور 30فیصد بچوں کا قد عمر کے لحاظ سے کم ہے، نیشنل نیوٹریشن سروے کے مطابق 25 بچے زنک کی کمی، 30فیصد بچے آئرن کی کمی کا شکار ہیں، بچوں کی صحت کا فگر الارمنگ ہے، فوری ایمرجنسی اقدامات کرنے ہوں گے، فیز 1 میں بچوں کو فوڑٹیفائڈ بریڈ، دودھ اور خشک میوجات(نٹس) پر مشتمل لنچ باکس فراہم کیا گیا، 40سکولوں کے 10 ہزار بچوں کو مفت کھانا تقسیم کیا جارہا تھا، روز مرہ کی روٹین کے دوران قوت مدافعت کو مضبوط بنانے کے لئے غذائیت سے بھرپور خوراک ضروری ہے، خوراک میں وٹامنز اور منرلز کا استعمال مدافعتی نظام کو مضبوط بناتا ہے، سکول نیوٹریشن پروگرام میں پنجاب کے ہر بچے کو غذائی کمی کا شکار ہونے سے بچائیں گے، والدین، اساتذہ اور بچوں کو معیاری اور صحت بخش غذا کے حوالے سے تفصیلاً آگاہی اور ٹریننگ دی جارہی ہے، آج کے صحت مند بچے ہمارے اچھے اور روشن کل کی امید ہیں، کم عمر بچیوں کی اچھی صحت کے لیے گرلز نیوٹریشن پروگرام بھی کامیابی سے چل رہا ہے، غذائی کمی کا شکار بچے کبھی بھی اس مقام تک نہیں پہنچ پاتے جسکے وہ حقدار ہوتے ہیں، والدین اساتذہ سے گزارش ہے کہ اس مشن میں پنجاب فوڈاتھارٹی کا ساتھ دیں، بچوں کو غذائیت سے بھرپور خوراک کھانے کی ترغیب دیں، مزید معلومات کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی فیس بک پیج جوائن کریں، وزیر اعلٰی پنجاب کے ویژن کے مطابق بچوں کی اچھی صحت کے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں.

جواب دیں

Back to top button