عوامی منصوبوں میں کوتاہی برداشت نہیں، زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ ہوگی،وزیر اعلٰی خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی

وزیر اعلیٰ محمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت محکمہ توانائی و برقیات کا اہم اجلاس منعقدہوا۔ عوامی منصوبوں میں تاخیر کا راستہ روکنے کا بڑا فیصلہ کیا گیا۔وزیر اعلٰی کی طرف سےمنصوبوں پر مقررہ ٹائم لائنز پر عمل کے لیے قانون سازی کی ہدایت کی گئی۔وزیر اعلٰی محمد سہیل آفریدی نے کہا کہ تاخیر کے ذمہ داروں کے خلاف سخت سزائیں تجویز ہوں گی، عوامی منصوبوں میں کوتاہی برداشت نہیں، زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ ہوگی۔ توانائی کے شعبے میں وفاق سے جڑے معاملات مؤثر انداز میں اٹھانے کا فیصلہ، متعلقہ محکمے مشترکہ مفادات کونسل کے زیر التوا امور کا فالو اپ کریں، وفاق سے صوبائی حقوق کے لیے باضابطہ خط و کتابت شروع کی جائے۔ صوبے میں صنعتی شعبے کی ترقی کے لیے اہم فیصلہ،وزیراعلٰی نےمقامی بجلی گھروں سے بجلی کی ترسیل و تقسیم کے پلانز تیار کرنے کی ہدایت کر دی۔ محمد سہیل آفریدی نے کہا کہ مقامی بجلی صنعتوں کو رعایتی نرخوں پر دی جائے گی، معیشت کی بحالی اور روزگار کے فروغ کے لیے صنعتوں کی ترقی ناگزیر ہے۔محکمہ توانائی کی وزیر اعلیٰ کو منصوبوں اور ذیلی اداروں پر بریفنگ دی گئی۔جس کے مطابق ملک میں پانی سے 10,625 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے، 6,000 میگاواٹ صرف خیبر پختونخوا میں، پیڈو کے 10 منصوبوں سے سالانہ 14 ارب روپے سے زائد آمدن ہو رہی ہے۔ 452 میگاواٹ کے 3 منصوبے زیر تعمیر ہیں جن سے 26 ارب سالانہ آمدن متوقع ہے۔ 331 میگاواٹ کے 4 منصوبوں کی پروکیورمنٹ جاری ہے جن سے 30 ارب سالانہ آمدن متوقع ہے، نئے 3 منصوبوں سے رواں سال 4 ارب روپے اضافی آمدن متوقع ہے۔

جواب دیں

Back to top button