سبطین احمد کا ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ہمراہ گلگت شہر میں جاری ترقیاتی و تعمیراتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ

صوبائی سیکریٹری برائے مواصلات و تعمیرات عامہ سبطین احمد نے ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی (جی ڈی اے) کے ہمراہ گلگت شہر میں جاری ترقیاتی و تعمیراتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے جی ڈی اے کے زیرِ نگرانی سیوریج سسٹم کے مختلف سائٹس اور دیگر شہری ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ بھی کیا۔اس موقع پر چیف انجینئر گلگت ریجن انجینئر بشارت اللہ، سپرنٹنڈنٹ انجینئر محمکہ مواصلات و تعمیرات عامہ انجینئر عبدالہادی ، پروجیکٹ ڈائریکٹر جی ڈی اے سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔قبل از پروجیکٹ ڈائریکٹر جی اے اور سپرنٹنڈنٹ انجینئر عبدالہادی نے صوبائی سیکریٹری کو منصوبوں کی پیش رفت، تکنیکی تفصیلات، تکمیل کے شیڈول اور درپیش مسائل سے متعلق بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ سیوریج سسٹم کی توسیع اور اپ گریڈیشن سے شہر میں صفائی و نکاسی آب کے نظام میں نمایاں بہتری آئے گی۔صوبائی سیکریٹری سبطین احمد نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبے شفافیت،معیار اور بروقت تکمیل کو مدِنظر رکھتے ہوئے مکمل کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، اور ان منصوبوں کی تکمیل سے گلگت شہر کی مجموعی خوبصورتی اور شہری سہولتوں میں نمایاں بہتری آئے گی۔انہوں نے جی ڈی اے کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ادارے کی جانب سے جاری منصوبے خطے کی ترقی میں سنگِ میل ثابت ہوں گے۔

جواب دیں

Back to top button