چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی زیر صدارت سیکرٹریز کمیٹی کا اجلاس

چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی زیر صدارت سوموار کے روز سیکرٹریز کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ان لائن بلنگ، سوشل میڈیا پر ترقیاتی منصوبوں کی پروجیکشن، فائل ٹریکنگ سسٹم، آئی پی ایم ایس، ترقیاتی منصوبوں میں تیزی سمیت دیگر اہم امور کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری ترقیات ذاہد سلیم، چیئرمین سی ایم آئی ٹی محمد علی کاکڑ سمیت تمام سیکرٹریز نے شرکت کی۔ چیف سیکرٹری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لیے متعدد ترقیاتی پروگرامز اور سکیمیں جاری کیے ہوئے ہیں۔ ان اقدامات کا مقصد صحت، تعلیم، روزگار، اور صفائی سمیت دیگر شعبوں میں عوام کو سہولیات فراہم کرنا ہے تاکہ عوام میں اعتماد بحال ہو اور عوامی مسائل کا فوری حل نکل سکے۔ انہوں نے کہا کہ پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ میں مانیٹرنگ اور ایویلوایشن سیکشن کو مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے۔ ان کا مقصد مانیٹرنگ رپورٹوں کی بنیاد پر فوری مسائل کی شناخت اور اصلاحی اقدامات پر عمل درآمد، تاکہ منصوبے کے مقاصد کا حصول یقین دہانی ہو۔ انہوں نے کہا آن لائن بلنگ سسٹمز کو فعال اور فنڈز کی SAP سسٹم کے ذریعے ادائیگی ممکن بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ترقیاتی منصوبوں کی پروجیکشن کے ذریعے حکومت اپنی کارکردگی کا عوام تک بروقت اور شفاف طور پر اظہار کرتی ہے۔ اس کے ذریعے نہ صرف منصوبوں کی معلومات عوام تک پہنچتی ہیں بلکہ انہیں منصوبے کی پیشرفت اور نتائج سے بھی آگاہی ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی سہولت کے لیے حکومتی ادارے جدید ٹیکنالوجی اور موثر نظام رائج کرنے پر کام کر رہے ہیں تاکہ بہتر سروسز فراہم کی جا سکیں۔یہ اقدامات بلوچستان سمیت ملک بھر میں عام آدمی کی زندگی کو بہتر بنانے اور سماجی فلاح و بہبود کے مشن کو آگے بڑھانے کے لئے حکومت کی سنجیدہ کاوشوں کی نمائندگی کرتے ہیں۔ انہوں نے تمام محکموں میں خالی آسامیوں پر شفاف تعیناتی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ان اقدامات کی بدولت عوام میں حکومت پر اعتماد مضبوط ہو رہا ہے۔ انہوں نے تمام سیکرٹریز فائل ٹریکنگ سسٹم اور پاکستان سٹیزن پورٹل پر عوام کی جانب سے درج شکایات کو فوری طور پر حل کرنے کی ہدایت کی۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کی مقررہ مدت میں تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔ ان منصوبوں کی تکمیل سے صوبہ ترقی کرے گا۔

جواب دیں

Back to top button