*محکمہ ہاؤسنگ،اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ میں بڑے پیمانے پراہم عہدوں پر تقرر و تبادلے*

سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کی ہدایت پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔عمران احمد قریشی، ڈائریکٹر (PHS) واسا لاہور کا تبادلہ ان کی خدمات ڈی جی واسا پنجاب کے سپرد کر دی گئی ہیں۔فیصل شوکت، سپرینٹنڈنگ انجینئر پبلک ہیلتھ اینڈ انجینئرنگ فیصل آباد کوایم ڈی واسا ملتان تعینات کر دیا گیا ہے۔ خالد رضا خان، ایم ڈی واسا ملتان کو سپرینٹنڈنگ انجینئر،PHEفیصل آباد تعینات کیا گیا ہے۔شاہد علی پاشا، ڈپٹی ڈائریکٹر واسا فیصل آباد کو ڈائریکٹرواسا شیخوپورہ تعینات کر دیا گیا ہے۔محمد مقبول، ڈپٹی ایم ڈی واسا فیصل آباد کا تبادلہ،فوری طور، ایم ڈی واساجہلم تعینات کر دیا گیا ہے۔گلریز ارشد، ایکسئین شیخوپورہ تبدیل کر کےڈپٹی ڈائریکٹر واسا شیخوپورہ تعینات کر دیا گیا ہے۔محمد عمر فاروق ڈی ایم ڈی ایڈمن واسا مری تعینات کیا گیا ہے۔عمر فاروق ڈائریکٹر ایڈمن واسا راولپنڈی کااضافی چارج سنبھالیں گے۔محسن علی، ڈپٹی ڈائریکٹر، جی ڈی اے گوجرانوالہ کا تبادلہ، میٹروپولیٹن پلاننگ، GDA گوجرانوالہ تعینات کر دیا گیا۔محمد خرم نبیل ڈی ایم ڈی گوجرانوالہ کو ڈائریکٹر انجینئرنگ گوجرانوالہ کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے۔

عاصم نظیر،اسسٹنٹ ڈائریکٹر انجینئرنگ واسا راولپنڈی کا تبادلہ کیا گیا ہے۔عاصم نظیر کواسسٹنٹ ڈائریکٹر انجینئرنگ واسا گجرات تعینات کیا گیا ہے۔اسامہ شیرون، ڈپٹی سیکرٹری کوآرڈینیشن محکمہ ہاؤسنگ کو رنگ فارسٹیشن منصوبے کا اضافی چارج تفویض کیا گیا ہے۔اسامہ شیرون کو پراجیکٹ ڈائریکٹر رنگ فارسٹیشن کا اضافی چارج تفویض کیا گیا ہے۔پی ایچ اے لاہور کے دو افسران کو رنگ فارسٹیشن منصوبے کے ڈپٹی پراجیکٹ ڈائریکٹر کا اضافی چارج سونپ دیا گیا۔زاہد اقبال، ڈائریکٹر پی ایچ اے لاہور کو ڈپٹی پراجیکٹ ڈائریکٹر رنگ فارسٹیشن کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے۔عبداللہ نثار چیمہ، ڈائریکٹر پی ایچ اے لاہور کو ڈپٹی پراجیکٹ ڈائریکٹر رنگ فارسٹیشن کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے۔عروج عمران، اسسٹنٹ ڈائریکٹر انجینئرنگ پی ایچ اے ملتان کا تبادلہ کیا گیا ہے۔عروج عمران کو پی ایچ اے راولپنڈی میں تعینات کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

Back to top button