وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ون ڈش پالیسی پر عملدرآمد کروانے کے لیے ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی زیرِ قیادت انتظامیہ کی ون ڈش کے خلاف ورزی پر کارروائیاں جاری ہیں.

اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ زوہیب ممتاز نے شادی ہالز مالکان سے ملاقات کی اور ون ڈش ہدایات جاری کیں. اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ نے خلاف ورزیوں پر کارروائیاں کیں اور 6 شادی ہال سیل کیے. اسسٹنٹ کمشنر راوی، طارق شبیر نے خلاف ورزی پر شادی ہال پر ایک لاکھ جرمانہ عائد کیا. ڈی سی لاہور نے کہا کہ ون ڈش کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی ہوگی، ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز اپنا کردار ادا کریں.






