*پنجاب ریونیو اتھارٹی میں انویسٹی گیشن اینڈ انٹیلیجنس ونگ کے قیام کا فیصلہ*

چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی معظم اقبال سپرا کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا۔ لارج ٹیکس پیئر یونٹ کے قیام اور محکمانہ ری سٹرکچرنگ بارے تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔ پنجاب ریونیو اتھارٹی میں انویسٹی گیشن اینڈ انٹیلیجنس ونگ کے قیام کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ تمام کمشنرز کو ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹس سمیت 11سیکٹرز میں رجسٹریشن کے اہداف رواں ماہ مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی گئی۔ چیئرمین پی آر اے نےجنوری 2026 میں لارج ٹیکس پیئر یونٹ فعال کرنے کی ہدایت کردی۔ان کا کہنا تھا کہ انفورسمنٹ افسران کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے نئے یونٹس کی تشکیل رواں ماہ کی جائے گی۔ معظم اقبال سپرا نے واضح کیا کہ ٹیکس نادہندہ فارم ہاؤسز کو وارننگ نوٹسز جاری کیے جائیں جبکہ رجسٹریشن نہ کروانے والوں کو سربمہر کیا جائے۔عوام سے ٹیکس وصولی کے باوجود سرکاری خزانے میں جمع نہ کروانا جرم ہے۔ ٹیکس پیئرز کی تعداد ، ریونیو میں اضافے اور لیگل کیسز کا روزانہ کی بنیاد پر تقابلی جائزہ لیا جائے گا۔ عدالتوں میں زیر التواء مقدمات جلد نبٹانے اور ریوینیو کولیکشن بارے اصلاحات جلد مکمل کی جائیں۔ اس موقع پر ممبر سپورٹ سروسز، ممبر لیگل، ممبر آڈٹ اور دیگر افسران بھی شریک تھے۔

جواب دیں

Back to top button