پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حیدرآباد کے سب سے بڑے خان بہادر حسن علی آفندی پیپلز پارک کا افتتاح کردیا۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خان بہادر حسن علی آفندی پیپلز پارک کا افتتاح وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ، وزیربلدیات سعید غنی اور میئر حیدرآباد کاشف شورو کے ہمراہ کیا۔پانچ ہزار درختوں اور 10 ہزار پودوں پر مشتمل حیدرآباد کے سب سے بڑے پارک میں تین اوپن لائبریریاں بھی ہوں گی۔14 ایکڑ رقبے پر پھیلے دو ٹریکس پر مشتمل حیدرآباد کے سب سے بڑے پارک کو اربن فاریسٹ کی منصوبہ بندی کے تحت ڈیزائن کیا گیا ہے۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو حسین آباد گدو چوک سے دو نمبر لطیف آباد تک کے آٹوبھان روڈ کی تزئین و آرائش کے پہلے اور دوسرے فیز کی تکمیل کے منصوبے پر بریفنگ دی گئی۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو غلام محمد بیراج جامشورو سے شروع ہوکر حیدرآباد بائی پاس سے ہوتے ہوئے کوٹری پُل پر ختم ہونے والے رنگ روڈ کے منصوبے کے پہلے فیز کی تکمیل پر بھی بریفنگ دی گئی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو سحرش نگر بائی پاس روڈ کے پہلے فیز کی تکمیل سمیت پانی کی ترسیل کے بڑے منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حیدرآباد شہر کے تمام ٹاؤن چیئرمینوں کی تجاویز اور مسائل کے حل سے متعلق تجاویز بھی سنیں۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کچی آبادی میں رہنے والی خواتین میں مالکانہ حقوق بھی تسلیم کئے۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اس موقع پر کہا کہ یہ تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ میں حیدرآباد کو اس تیزی سے ترقی کرتے دیکھ رہا ہوں۔ ماضی میں بلدیاتی حکومت کا تعلق جن جماعتوں سے تھا افسوس کے ساتھ ان کا دھیان بس لڑائی جھگڑے اور نفرت پھیلانے میں تھا جس کی وجہ سے ترقیاتی منصوبے نظر انداز ہوتے رہے ہیں۔






