وزیرِ بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کا کراچی میں ملٹی برانڈ انرجی گاڑیوں کے جدید شوروم کا افتتاح

وزیرِ بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کراچی میں ملٹی برانڈ انرجی گاڑیوں کے جدید شوروم کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں معزز مہمانوں، صنعتکاروں، ماہرینِ ماحولیات اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے کہا کہ اسمارٹ انرجی گاڑیوں کے استعمال سے نہ صرف مہنگے فیول کی بچت ممکن ہو رہی ہے بلکہ یہ گاڑیاں ماحول دوست بھی ہیں، جو موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے نمٹنے میں مددگار ثابت ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت شہریوں کو جدید، صاف ستھری اور پائیدار ٹرانسپورٹ کے مواقع فراہم کرنے کے لیے نجی شعبے کے ساتھ تعاون بڑھا رہی ہے۔ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ جدید انرجی گاڑیاں مستقبل کی ضرورت ہیں۔ یہ نہ صرف کاربن اخراج میں کمی کا باعث بنیں گی بلکہ شہریوں کو کم لاگت، کم شور اور ماحول دوست سفری سہولتیں بھی فراہم کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں الیکٹرک اور انرجی گاڑیوں کا فروغ ملکی معیشت کے لیے نیک شگون ہے اور حکومت اس سلسلے میں پالیسی سطح پر اقدامات کر رہی ہے۔وزیر بلدیات نے کہا کہ عالمی سطح پر ماحول کے تحفظ کے لیے جو کوششیں جاری ہیں، ان میں پاکستان کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ انرجی گاڑیوں کے فروغ سے صاف ہوا، کم آلودگی اور ایندھن کے خرچ میں نمایاں کمی جیسے مثبت نتائج حاصل ہوں گے۔

جواب دیں

Back to top button