صوابی( بلدیات ٹائمز)پاکستان ورکرز فیڈریشن رجسٹرڈ پاکستان کی نیشنل انڈسٹریل ریلیشن پاکستان اسلام آباد کی جانب سے PWF پاکستان کے نو منتخب عہدیداران کی باقاعدہ منظوری کے بعد پاکستان ورکرز فیڈریشن خیبرپختونخوا شمالی ریجن کے منتخب عہدیداران کا پہلا اجلاس فیڈریشن کے صوابی دفتر میں اجلاس زیر صدارت مرکزی صدر شوکت علی انجم منعقد ہوا۔ اجلاس میں فیڈریشن کے مرکزی سرپرست اعلیٰ چوھدری محمد یاسین ، مرکزی جنرل سیکریٹری اسد محمود اور مرکزی فنانس سیکرٹری عطاء اللہ شاہ بخاری نے خصوصی طور ہر شرکت کی ہے

اجلاس کے دوران نو منتخب ریجنل صوبائی عہدیداران میں ان کے ناموں کی منظوری کے دستاویزات تقسیم کی گئیں ہیں۔ اس موقع پر پاکستان ورکرز فیڈریشن کے مرکزی عہدیداران نے اپنے خطاب میں فیڈریشن کو ضلعی سطح پر توسیع دینے پر زور دیا اور خیبرپختونخوا کے بلدیاتی اداروں کے ملازمین اور پنشنرز کو تنخواہوں اور پنشن کی بروقت ادائیگی یقینی بنانے کے لئے صوبائی وزیر اعلیٰ سہیل خان آفریدی ، وزیر بلدیات و دیہی ترقی خیبرپختونخوا میںا خان آفریدی ، سیکریٹری بلدیات و دیہی ترقی خیبرپختونخوا ثاقب رضا اسلم اور سیکریٹری لوکل کونسل بورڈ سے پرزور مطالبہ کرتے ہوئے لوکل گورنمنٹ گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن کے مطالبہ کی مکمل تائید کی اور صوبائی حکومت سے بلاتاخیر بلدیاتی اداروں سے وابستہ ملازمین اور پنشنرز کے مسائل کو حل کرنے پر زور دیا اور اس موقع پر ریجنل عہدیداران کی طرف سے این آئی آر سی کی منظوری کے تسلسل میں صوبائی حکومت سے فارمل اور انفارمل سیکٹر کے ملازمین کے بہترین مفاد میں ورکرز ویلفئر بورڈ اور لیبر ویلفئر بورڈ ممبرز کے تقرر پر نظر ثانی کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔






